ETV Bharat / state

سورت: سرکاری ہسپتال میں ٹرینی کلرکز کے ساتھ ناروا سلوک - Notice on the removal of women's clothing in the name of medical examination

قومی خواتین کمیشن نے ریاست گجرات کے شہر سورت میں سورت میونسپل کارپوریشن کی خواتین ٹرینی کلرکز کو طبی معائنے کے نام پر ریاستی سرکاری ہسپتال میں مبینہ طور پر کپڑے اتار کر طویل وقت تک 10-10 کے گروپ میں کھڑے کرنے کے لیے مجبور کئے جانے کے معاملے کا نوٹس لیا ہے۔

سورت: طبی معائنے کے نام پر خواتین کا لباس اتروانے پر نوٹس

author img

By

Published : Feb 21, 2020, 11:39 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 3:10 AM IST

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ شرمناک واقعہ بھُج کے خواتین کالج میں طالبات کو کپڑے اتارنے پر مجبور کیے جانے کے محض ایک ہفتے بعد جمعرات کو پیش آیا۔

ٹرینی خواتین کلرکوں کو نہ صرف کپڑے اتارنے کے لیے مجبور کیا گیا بلکہ ان گائنا کولوجیکل فنگر ٹیسٹ بھی کیا گیا اور انتہائی ذاتی سوال بھی پوچھے گئے۔ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد قومی خواتین کمیشن نے نوٹس لیا ہے۔

کمیشن نے جمعہ کو ایک بیان جاری کر کے کہا کہ 'اس سلسلے میں گجرات کے چیف سیکریٹری انیل مكيم اور پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر جینتی ایس روی کو معاملے کی تحقیقات کر کے جلد از جلد رپورٹ بھیجنے کے لیے کہا ہے۔

خواتین ملازمین نے الزام عائد کیا ہے کہ خواتین ملازمین کو ایک کمرے میں گروپوں میں ایک ساتھ برہنہ کھڑے ہونے کے لیے مجبور کیا گیا، جہاں ان کے حقِ خلوت کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا تھا۔ یہاں تک کہ کمرے کا دروازہ بھی ٹھیک طرح سے بند نہیں تھا اور صرف پردے لگا ہوا تھا۔

غیر شادی شدہ خواتین سے بھی مبینہ طور پر پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی حاملہ ہوئی تھیں۔ کچھ خواتین نے الزام لگایا ہے کہ جانچ کرنے والی خاتون ڈاکٹر ان کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آئیں۔ اس کے برعکس مرد ٹرینی کو ایک عام طبی معائنے سے گزرنا پڑتا ہے، جس میں آنکھ، ای این ٹی، دل اور پھیپھڑوں کی جانچ شامل ہوتی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 3:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.