ETV Bharat / state

سورت کی مسلم تنظیم نے قائم کی قومی یکجہتی کی مثال - ہندو و مسلم

ماہ رمضان کا مقدس مہینہ رواں دواں ہے ایسے میں 41 ڈگری کی شدید گرمی ہونے کے باوجود علاقے کے مسلم افراد بحالت روزہ میں لوگوں کو امداد پہنچا رہے ہیں۔

image
image
author img

By

Published : May 10, 2020, 4:16 PM IST

دراصل سورت کے لمبائیت علاقے کی معروف تنظیم رحمانیہ گروپ بلا تفریق مذہب و ملت لاک ڈاؤن کے دوران پریشان حال سیکڑوں ہندو و مسلم لوگوں کو روزانہ کھانا کھلا رہے ہیں رہے ہیں اور افطاری کرا رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گروپ کے تمام 50 نوجوان اراکین ان غریبوں کو کھانا کھلانے یا پہنچانے کے بعد ہی اپنا روزہ کھولتے ہیں یعنی کہ شام سے قبل ہی وہ اپنے کاموں کو انجام دے دیتے ہیں۔

سورت کی مسلم تنظیم نے قائم کی قومی یکجہتی کی مثال

رحمانی گروپ نے لاک ڈاؤن کے چوتھے روز سے ہی لوگوں کو کھانا فراہم کرنا اور ان کی مدد کرنا شروع کر دیا تھا اس گروپ میں شامل تمام پچاس مسلم ارکان مختلف کاروبار و پیشے سے وابستہ ہیں۔

گروپ کے کارکنان سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھتے ہوئے ہر روز خود سے ہی کھانا بناتے ہیں اور لوگوں کے گھر تک پہنچانے کے بعد خود ہی کچھ کھاتے ہیں۔

گروپ کے رکن صابر سید نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں ہمیں لوگوں کی خدمت کرنے اور نیکیاں کمانے کا موقع ملا ہے اس لیے روزانہ 700 افراد کو کھانا پہنچایا جارہا ہے اور تین سو افراد اس باورچی خانے میں خود کھانا لینے آتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہاں ایسا کھانا تیار کیا جاتا ہے جسے تمام مذاہب کے لوگ با آسانی کھا سکیں کیونکہ گزشتہ کئی دنوں سے سبزیوں کی دکان بند ہے اور گروپ کے اراکین نے پہلے سے ہی سبزیوں کا ذخیرہ کر لیا تھا تاکہ غریبوں کو بھوکا نہ سونا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.