ETV Bharat / state

Padma Shri Prof Akhtarul Wasey پدم شری پروفیسر اختر الواسع سے خصوصی گفتگو

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2023, 5:32 PM IST

احمدآباد میں ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (AMP) نے نیشنل ٹیلنٹ سرچ (AMP NTS-2023) کے چوتھے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پدم شری پروفیسر اختر الواسع نے بھی شرکت کی۔ اس دوران ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آرا نے پروفیسر اختر الواسع سے خصوصی گفتگو کی۔ Special Interview with Padma Shri awardee Prof Akhtarul Wasey

Padma Shri Prof Akhtarul Wasey
Padma Shri Prof Akhtarul Wasey
ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آرا نے پروفیسر اختر الواسع سے خصوصی گفتگو کی

احمدآباد: گزشتہ 15 گجرات کے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور گجرات میں اس دوران موب لنچنگ نماز، لو جہاد اور پتھراؤ جیسے معاملے بھی سامنے آئے ہیں۔ ان حالات پر پدم شری پروفیسر اختر الواسع نے کہا کہ زیادتی کسی کے ساتھ بھی ہو اس کی تائید نہیں کی جاسکتی۔ مسلمانوں کے ساتھ بلاوجہ جو ظلم و ستم ہو رہا ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ گنہگاروں کی تائید بالکل نہیں کرتے۔ مسلمانوں کو قانون اور دستور کا راستہ اختیار کرنا چاہیے اور ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ جو ڈر گیا سو مر گیا۔ انڈیا کو بھارت بنانے کرنے کی کوشش پر انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نئی چیز نہیں ہے۔ کیونکہ انڈیا ہی بھارت ہے۔ ملک کے دستور میں بھی یہی لکھا ہوا ہے۔ کچھ لوگوں کو چیزوں کے نام بدلنے کا شوق ہو جاتا ہے۔ گلیوں کا نام بدلیں گے۔ سڑکوں کا نام بدلیں گے۔ شہروں کا نام بدلیں گے۔ اسٹیشنوں کا نام بدلیں گے۔ وہ ملک کا نام بھی بدل دیں۔ اب ملک کی اقلیت اسے قبول کرتی ہے کہ نہیں یہ مسئلہ الگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:
Association of Muslim Professionals مسلم کمیونٹی کو تعلیمی وسماجی لحاظ سے ترقی یافتہ بنانا اہم مقصد

انہوں نے مزید کہا کہ جو حجاب کے دوسرے معاملے سامنے آرہے ہیں۔ تو حجاب کا معاملہ تو کرناٹک سے اٹھا اور وہیں سے ہی الیکشن ہار گیا۔ ابھی اور الیکشن باقی ہیں اور خاص طور سے لوک سبھا انتخابات باقی ہیں تو میں مایوس بالکل نہیں ہوں۔ مجھے پوری امید ہے کہ بدلاؤ آئے گا۔ انہوں نے اردو کی حالت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں بہت سی جگہوں پر اردو کی خستہ حالت ہوتی جا رہی ہے۔ لوگ اردو کو بھولتے جا رہے ہیں۔ زبانیں جو ہیں وہ تنازعہ کی نہیں بلکہ بات چیت کے لیے ہوتی ہے۔ بلکہ سرکار اپنے بولنے والوں کی ضرورت کے مطابق آگے بڑھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ اپنے بچوں کو قرآن پڑھانے کے لیے مولوی صاحب کو رکھ سکتے ہیں۔ تو آپ چاہیں تو اردو پڑھانے کے لیے بھی ایک ٹیچر رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج احمدآباد میں ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (AMP) نے نیشنل ٹیلنٹ سرچ (AMP NTS-2023) کے چوتھے ایڈیشن کا افتتاح کرکے ایک تاریخی کام کیا گیا ہے۔ جو قابل ستائش ہے اس کے ذریعہ بہت سے بچوں میں ہنر پیدا ہوگا اور بچوں کا حوصلہ بڑھے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.