ETV Bharat / state

رمضان المبارک: سماجی کارکنان کی مسلمانوں سے اپیل - احمد آباد کورونا وائرس کا ہاٹ اسپاٹ

کورونا وائرس کی مہلک وبا کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے سبب احمدآباد کے سماجی کارکنان نے عوام سے گھروں میں ہی عبادت کرنے کی اپیل کی ہے۔

رمضان المبارک: سماجی کارکنان کی مسلمانوں سے اپیل

author img

By

Published : Apr 24, 2020, 6:09 PM IST

سماجی کارکن زاہد شیخ نے کہا کہ 'احمد آباد کورونا وائرس کا ہاٹ اسپاٹ ہے۔ ایسے میں شوسل ڈسٹنسنگ بنانا بہت ضروری ہے۔ رمضان کے موقع پر بھی یہ دوریاں بنائے رکھیں، رمضان المبارک میں گھروں میں عبادت کریں۔ آپ کے گھر کے افراد اور بزرگوں کا خیال رکھیں۔ بغیر ضرورت گھر سے نہ نکلیں جس طرح سے اب تک آپ نے لاک ڈاؤن کے احکامات پر عمل کیا ہے، اسی طرح رمضان کے دوران بھی لاک ڈاؤن پر مکمل عمل کریں اور روزہ، نماز اور تراویح گھر میں ہی ادا کریں۔'

سہانہ منصوری نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'پوری دنیا میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے جس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے لیکن لوگ سمجھ نہیں رہے اور سبزی خریدنے اور دوسری اشیا لینے کے لیے باہر جمع ہو رہے ہیں۔ ایسے میں ہماری گزارش ہے کہ بلا ضرورت گھر کے باہر بالکل نہ نکلیں ورنہ احمد آباد کے اور بھی علاقوں میں کرفیو نافذ کیا جاسکتا ہے۔ پولیس اور ڈاکٹروں کا تعاون کریں۔ رمضان کے دوران بھی گھر میں رہ کر عبادت کریں اور دعا کریں کہ دنیا کو کورونا وائرس سے نجات مل جائے۔'

رمضان المبارک: سماجی کارکنان کی مسلمانوں سے اپیل

کریم لاکھانی نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے کورونا کیسزمیں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ایسے می‍ں ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے اس وقت ہمیں اپنے اہلخانہ اور ملک کو کورونا سے بچانا ہوگا جس کے لیے ہمیں گھر میں رہنا بہت ضروری ہے لاک ڈاؤن کے احکامات پر عمل کریں۔

حاجی اسرار بیگ مرزا نے کہا کہ رمضان کے تعلق سے ویجل پور پولیس اسٹیشن میں بھی شانتی کمیٹی کی میٹنگ کی گئی ہے اور کہاں گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران لاک ڈاؤن کا پوری طرح عمل کیا جائے سماجی دوریاں بنا کر اپنے گھروں میں عبادت کریں باہر نکل نکلیں۔ پولیس کا تعاؤن کریں ہم بھی یہی اپیل پورے احمدآباد کے لوگوں سے کرنا چاہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.