احمد آباد: احمدآباد کے خان پور علاقے کے رہنے والے مولانا عبدالرزاق حبیب خان پٹھان گذشتہ کئی سالوں سے سماجی خدمات انجام دے رہے ہیں اور بغیر کسی شور شرابے کے یہ خدمات خاموشی کے ساتھ انجام دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بیواؤں کی امداد، ان کی شادی کا خرچ اور غربا و مزدوروں کے بچوں اور یتیموں کی تعلیم و تربیت کے لیے بھی ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے لاک ڈوان کے دوران پریشان حال مزدوروں و غیر ریاستی مزدوروں کی بھی کافی مدد کی، ان کے کھانے کا انتظام کیا۔ اس کے ساتھ ہی مولانا عبدالرزاق جمعیت علمائے ہند گجرات سے بھی جڑے ہوئے ہیں اور بہت سی دینی و اسلامی خدمات بھی وہ انجام دے رہے ہیں۔ وہ ریل ایسٹیٹ کے شعبے میں کام کرتے ہیں۔
ان کا شمار گجرات کے نامور لوگوں کی فہرست میں ہوتا ہے۔ ان کی ان سب خدمات اور قابلیت کو مدنظر رکھتے ہوئے 21 مئی کو راجیو گاندھی گلوبل ایکسیلینس ایوارڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے دہلی میں منعقدہ ایک پروگرام میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔
عبدالرزاق خان نے اس تعلق سے کہا کہ دہلی میں مجھے راجیوگاندھی گلوبل ایکسیلنس ایوارڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ کافی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ گزشتہ کئی سالوں سے یہ ملک کی نامور شخصیات اور مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو دیا جا رہا ہے۔ میں گزشتہ کئی سالوں سے سماجی خدمات انجام دے رہا ہوں اور میرا خواب ہے کہ احمدآباد میں ایک ایسا ہسپتال تعمیر کیا جائے جس میں ہر مذہب کے لوگوں کا بہتر طریقے سے علاج ہو سکے، ساتھ ہی طلبا کے لیے بڑے اسکول بھی قائم ہوں جن میں طلبا مفت تعلیم حاصل کر سکیں۔ بہتر تعلیمی نظام بنایا جائے۔ ریل اسٹیٹ کی شعبے میں کام کر ہے مزدوروں کے بچوں تک بھی تعلیم پہنچانے کی ضروت ہے۔ ان کے لیے ایسی بسیں بھی شروع کی جائیں گی تاکہ وہ اسکول جا سکیں۔
غور طلب ہے کہ عبدالرزاق پٹھان کو گجرات سے راشٹر پتی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے ہونے والے آئندہ پروگرام میں انہیں راشٹرپتی ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔ واضح رہے کہ راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گزشتہ 24 سالوں سے ہر سال 21 مئی کو راجیو گاندھی گلوبل ایکسیلینس ایوارڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینی والی شخصیات کو راجیو گاندھی ایکسیلنس ایوارڈ دیاجاتا ہے، جس میں سال 2022 میں دو درجن لوگوں کو ایوارڈ سےنوازا گیا۔ ان میں گجرات سے عبدالرزاق خان پٹھان بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
Muslim Students Won Medal in Khel Mahakumbh: گجرات کے کھیل مہا کمبھ میں دو مسلم طلبا نے میڈل جیتا