ETV Bharat / state

گجرات میں کل سے کھلیں گی دکانیں - گجرات کے وزیراعلی وجئے روپانی نے

ریاست گجرات کے وزیراعلی وجئے روپانی نے کل سے پوری ریاست میں چھوٹی دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

گجرات میں کل سے کیلیں گی دوکانیں
گجرات میں کل سے کیلیں گی دوکانیں
author img

By

Published : Apr 25, 2020, 8:59 PM IST

مرکزی وزارت داخلہ کے اعلان کے بعد روپانی حکومت نے لاک ڈاؤن میں لوگوں کو ایک بڑی راحت دی ہے۔ آج ایک اجلاس کے دوران ایک اہم فیصلہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد وزیراعلی روپانی نے کہا کہ کل سے ریاست بھر میں چھوٹی دکانیں کھولنے کی منظوری دی گئی ہے۔ جس کے مطابق مالز اور مارکیٹنگ کمپلیکس کے علاوہ دیگر دکانیں کل سے باقاعدہ کھول سکتے ہیں ۔

گجرات میں کل سے کیلیں گی دوکانیں

کل سے کھلنے والی دکانوں کو بھی کچھ شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔جس کے تحت ان دوکانوں میں صرف 50 فیصد باقاعدہ ملازمین ہی کام کرسکیں گے اور سب کو ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ اسی کے ساتھ ساتھ معاشرتی فاصلہ بھی برقرار رکھنا ہوگا۔ اس کے علاوہ ان علاقوں میں دکانیں نہیں کھل سکیں گی جن کو کورونا کنٹینمنٹ قرار دیا گیا ہے۔

وزیر اعلی کے سکریٹری اشونی کمار نےاس تعلق سے کہا کہ "کل سے ریاست کے تمام اضلاع اور شہروں میں تین شرائط کے ساتھ دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکانیں کھولنے کے لئے کسی بھی قسم کی پاس کی ضرورت نہیں ہے ، حالانکہ دکانداروں کے لئے صرف آئی کارڈ ہی رکھنا کافی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دکان کھولنے کے لئے کلکٹر یا معاملت دار کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

چیف منسٹر کے سکریٹری نے یہ بھی واضح کیا کہ آج شام تک یہ طے کرلیا جائے گا کہ سیلون سمیت دیگر کونسی قسم کی دکانوں کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ کلسٹر کنٹینشن زون کے باہر دکانیں شہر کے چار میٹرو سیٹی میں شروع کی جاسکتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.