ETV Bharat / state

Last Ten Days of Ramadan: 'شب قدر رمضان کے آخری عشرہ میں پوشیدہ' - رمضان المبارک کا پہلا عشرہ رحمت

احمدآباد شہر کے قریش مسجد کے امام مفتی محمد ارشد قریشی نے کہا کہ رمضان المبارک تیسرے عشرے کی طاق راتوں میں اللہ رب العالمین نے شب قدر کو پوشیدہ رکھا ہے، جس میں ایک رات کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے بہتر ہے Mufti Arshad Quraishi Ahmedabad۔ Importance Last ten days of Ramadan

Last ten days of Ramadan
Last ten days of Ramadan
author img

By

Published : Apr 23, 2022, 3:49 PM IST

احمدآباد: ماہ رمضان کا آخری عشرہ کافی خاص ہوتا ہے کیونکہ آخری عشرہ جہنم سے آزادی کا ہے اور اس میں اعتکاف اور شب قدر پوشیدہ ہے۔ اس عشرے میں اعتکاف کیوں ہے خاص اس پر احمدآباد کی قریش مسجد کے امام مفتی محمد ارشد قریشی نے تفصیل سے بتایا کہ ماہ رمضان کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں رمضان المبارک کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرا عشرہ جہنم سے نجات کا ہے۔ اس عشرے کی طاق راتوں میں اللہ رب العالمین نے شب قدر کو پوشیدہ رکھا ہے، جس میں ایک رات کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے بہتر ہے Importance Last ten days of Ramadan۔

ویڈیو دیکھیے۔
اعتکاف کا لفظی معنی رکنا، بیٹھنا ہے۔ اعتکاف میں بیٹھے والا شخص ہمیشہ اپنے رب کی رضا کا متلاشی رہتا ہے۔ اعتکاف کرنے والا حالت اعتکاف میں بہت سارے گناہوں سے بچتا ہے جیسے جھوٹ، غیبت، چغلی، بری بات سننے اور برا کام کرنے سے اپنے آپ کو محفوظ رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرد حضرات مسجد میں اعتکاف کریں اور خواتین اپنے گھروں میں اعتکاف کر سکتی ہیں۔ انسان اعتکاف کے دوران مسجد کے حدود میں رہے اور ضروری حاجات کے سوا ایک لمحے کے لیے بھی مسجد کی حدود سے باہر نہ نکلے۔ اعتکاف پر بیٹھنے والا شخص مسجد سے بیت الخلاء جانے کے لیے، وضو کے لیے، اگر کوئی کھانا لانے والا نہ ہو تو کھانا کھانے کے لئے، غسل جنابت کے لئے، اگر معتکف موذن ہے تو اذان دینے کے لئے لیے باہر نکل سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.