احمد آباد: گجرات پر بپر جوائے سمندری طوفان کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ اس کی وجہ سے حکومت گجرات اور میونسپل کارپوریشن کو نئے نئے فیصلے لینے پڑ رہے ہیں۔ ایس ایم ایم اینڈ آباد میونسپل کارپوریشن نے بپر جوائے طوفان کی وجہ سے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے احمدآباد کے مشہور ریور فرنٹ واک وے کو 15 جون کی شام سے 48 گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس تعلق سے احمدآباد کے ریور فرنٹ ہاؤس میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں مئیر کارپوریشن کے عہدے داران نے طوفان سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر مختلف فیصلے لیے جس میں سب سے بڑا فیصلہ احمد آباد کے لیے ریور فرنٹ کو 15 جون سے 48 گھنٹے تک بند رکھنے کا لیا گیا۔ علاوہ ازیں اس موقعے پر انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے کئی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور اور طوفان کے دوران لوگوں کو الرٹ رہنے کی اپیل کی۔
مزید پڑھیں: Cyclone Biparjoy گجرات کے ساحلی علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا
طوفان کے سبب گجرات کے ساحلی سمندر کے کنارے موجود سیاحتی مقامات پر نہ جانے کی ہدایت دی جا رہی ہے جس میں میں خاص طور سے سومناتھ مندر ٹرسٹ نے سومناتھ مندر میں لوگوں کو نہ جانے کی اپیل کی۔ طوفان کے پیش نظر 13 سے 16 جون سومناتھ مندر کے دروازے لوگوں کے درشن کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ طوفان کے ممکنہ خطرے کو کو دیکھتے ہوئے نو ساری میں موجود تاریخی ڈانڈی نیشنل سالٹ میموریل کو بھی سیاحوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے نوٹس جاری کر کے اعلان کیا کہ یہ میموریل 13 سے 16 جون تک مکمل طور پر بند رہے گا۔