ETV Bharat / state

Saket Court Firing Case ساکیت کورٹ میں خاتون پر فائرنگ کرنے والا ملزم فرید آباد سے گرفتار - ساکیت کورٹ میں خاتون پر فائرنگ

دہلی کی ساکیت کورٹ میں دن دیہاڑے ایک خاتون کو گولی مارنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جمعہ کی دیر رات دہلی کرائم برانچ نے اسے ہریانہ کے فرید آباد سے پکڑا۔ واردات کو انجام دینے کے بعد ملزم اپنی اسکوٹی سے فرید آباد پہنچا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 22, 2023, 3:49 PM IST

فرید آباد: دہلی کرائم برانچ نے دہلی کے ساکیت کورٹ میں ایک خاتون کو گولی مارنے والے ملزم کو فرید آباد سے گرفتار کیا ہے۔ ملزم کا نام کامیشور سنگھ بتایا جا رہا ہے۔ 21 اپریل کو ساکیت کورٹ میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان، ایک خاتون وکیل پر کھلے عام فائرنگ کی گئی۔ گولی لگنے سے خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

واردات کو انجام دینے کے بعد ملزم کامیشور سنگھ موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ دہلی پولیس نے اسے پکڑنے کے لیے 2 ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ پولیس ٹیم ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی تھی۔ اس سب کے درمیان ملزم سب کو چکمہ دیتے ہوئے دہلی سے اپنی اسکوٹی سے فرید آباد پہنچا۔ دہلی کرائم برانچ کو اطلاع ملی کہ ملزم فرید آباد کے سوریا نگر میں موجود ہے۔ اطلاع ملتے ہی کرائم برانچ کی ٹیم لوکیشن کی بنیاد پر جمعہ کی رات دیر گئے موقع پر پہنچی اور ملزم کو اسکوٹی سمیت گرفتار کرلیا۔

دراصل دہلی کے وسنت کنج میں رہنے والی خاتون وکیل ایمرادھا اور ملزم کے درمیان 25 لاکھ روپے کے لین دین کا معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے۔ ساکیت کورٹ کے معطل وکیل چھتر پور کے رہنے والے کامیشور سنگھ نے خاتون کے خلاف دھوکہ دہی کا یہ مقدمہ درج کرایا ہے۔ اس معاملے میں جمعہ کی صبح خاتون وکیل ایم رادھا سماعت کے لیے ساکیت کورٹ گئی تھیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ عدالت کے احاطے میں ہی کامیشور اور رادھا کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔

دونوں کے درمیان جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ اس دوران کامیشور نے وہاں موجود سکیورٹی گارڈ اجے کا لائسنسی ریوالور نکال کر مبینہ طور پر خاتون کو گولی مار دی۔ خاتون چیختے ہوئے بھاگی تو ملزم نے مزید دو فائرنگ کردی۔ دوسری گولی خاتون کے پیٹ میں اور تیسری اس کے ہاتھ میں لگی۔ فائرنگ کے بعد عدالت میں افرا تفریح مچ گئی۔ واقعہ کے بعد ملزم کامیشور وہاں سے فرار ہو کر سیدھے فرید آباد پہنچا۔ دیر رات دہلی پولیس نے اسے فرید آباد کے سوریہ نگر سے گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Firing in Saket Court ساکیت کورٹ کے احاطے میں خاتون پر فائرنگ، حالت تشویشناک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.