پولیس نے بتایا کہ بیلیو گاؤں سے شادی کی ایک تقریب شرکت کے لیے کل رات ٹریکٹر ٹرالی میں سوار ہوکر ایک خاندان کے 30 سے زیادہ افراد مہیاپور گاؤں جارہے تھے۔
اس دوران رات تقریبا 9 بجے ایک تیز رفتار ڈمپر نے پل پر ان کی گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ماردی۔
اس پر سوار پانچ لوگ ندی میں گرگئے جن کی لاشیں آج صبح نکال لی گئیں۔ 24 زخمیوں میں سےایک خاتون نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ بچاؤ کا کام دیر رات شروع ہواتھا۔
ٹریکٹر ٹرالی نے پل کے کنارے کو توڑ دیا تھا پر یہ نیچے نہیں گری تھی۔زخمیوں کو موڈاسا اور ہمت نگر کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔