ETV Bharat / state

Traffic Jam in Ahmedabad احمدآباد: بی آر ٹی ایس میں رکاوٹ بننے والی ریلنگ ہٹانے کی درخواست - ٹریفک جام کے مسائل پر مقامی عوام برہم

ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں گومتی پور کے ایک علاقہ میں روزانہ ٹریفک جام کے مسائل پیدا ہورہے جس کی شکایت محکمہ پولیس سے کی گئی ہے۔ Traffic Jam creates problems in Ahmedabad area

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 1:58 PM IST

احمدآباد: احمد آباد کے گومتی پور، رکھیال علاقے میں ٹریفک کے مسائل کے معاملے پر کارپوریٹر اقبال شیخ اور زوالفقار خان نے ڈی سی پی ٹریفک صفین حسن سے ملاقات کر ٹریفک کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے میمورنڈم دیا۔ اور احمدآباد شہر کے رکھیال علاقے میں بی آر ٹی ایس میں رکاوٹ بننے والی ریلنگ ہٹانے کی درخواست کی۔

اس تعلق سے گومتی پور کے کاونسلر اقبال شیخ نے بتایا کہ حال ہی میں گومتی پور وارڈ میں رکھیال چار روڈ سے رکھیال پولیس اسٹیشن کے درمیان بی آر ٹی ایس جنکشن کو عوامی سڑک کے درمیان شہریوں کی آمدورفت کے لیے بنایا گیا ہے، اس لیے آج تک اس راستے پر کوئی بھی حادثہ پیش نہیں آیا ہے۔ لیکن اب اس جنکشن پر کارپوریشن نے ریلنگ تعمیر کی گئی ہے۔ جس سے ٹریفک کا سنگین مسئلہ روز بروز پیدا ہو گیا ہے۔

ہر صبح اور شام بہت ٹریفک بڑھتا جا رہا ہے۔ یہاں موجود ملٹی اسپیشلٹی نارائن ہسپتال، کارخان والا کا انڈور کلینک، اربن کمیونٹی ہیلتھ سینٹر، اوجس انڈور ہسپتال اس جگہ پر واقع ہیں۔ رکھیال گاؤں کے آس پاس، پنڈت جی کی چلی، کڑیا کی چلی، فقیر محمد کی چلی، پرائمری گجراتی اسکول واقع ہیں۔ جس میں چھوٹے بچے اسکول جانے کے لیے سرعام سڑک کراس کرنے پر مجبور ہیں۔

مزید پڑھیں: ہاٹکیشور بریج معاملے کے چار ملزمین کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد

ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی پولیس کمشنر (ٹریفک) جناب صفین حسن، گومتی پور کے کونسلر جناب اقبال شیخ، ذوالفقار پٹھان اور مقامی قائدین بشمول جناب عمران ڈھڈیالی، شیبو سید، ہتیش بھاٹیہ، ہرمنڈو سندھ، وشال سندھی، راجو بھائی نے اس معاملے پر صفین حسن کو شکایت کی اور ایک میمورنڈم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی پولیس کمشنر (ٹریفک) صفین حسن نے شکایت کا مثبت جواب دیا اور تحقیقات کرنے اور فوری کارروائی کرنے کا وعدہ کیا۔ اس کے ساتھ شکایتی خط احمد آباد میونسپل کمشنر اور ڈے میونسپل کمشنر کو بھی دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.