ETV Bharat / state

راہل گاندھی کو ضمانت، کہا 'میں مجرم نہیں'

author img

By

Published : Jul 12, 2019, 6:12 PM IST

Updated : Jul 12, 2019, 7:37 PM IST

کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی کو احمدآباد کی میٹروپولیٹن کورٹ نے ہتک عزت کے مقدمے میں پندرہ ہزار روپے کے بانڈ پر ضمانت دے دی ہے۔

کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی

نوٹ بندی کے دوران راہل گاندھی نے اے ڈی سی بی نامی بینک پر 745 کروڑ روپے کے کالے دھن کو سفید کرنے کا الزام لگایا تھا۔ جس کے بعد بینک کے چیئرمین اجے پٹیل نے راہل گاندھی کے خلاف عدالت میں ہتک عزت مقدمہ دائر کیا تھا۔

راہل گاندھی کو ضمانت، کہا 'میں مجرم نہیں'

دوران سماعت معزز جج نے راہل گاندھی سے پوچھا کہ، ' کیا آپ اپنے جرم کا اقرار کرتے ہیں؟'، تو راہل نے جواب دیا کہ ' میں کوئی مجرم نہیں ہوں'۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس راہل گاندھی اور کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے دعوی کیا تھا کہ احمدآباد ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو بینک کالے دھن کو سفید کرنے کے گھناونے کام میں ملوث ہے۔

انہوں نے الزام لگایا تھا کہ 8 نومبر 2016 کو نوٹ بندی کے بعد محض پانچ دنوں میں بینک نے تقریباً 745 کروڑ روپے کو سفید کیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 'اے ڈی سی' بینک کے ڈائریکٹرز میں سے ایک ہیں۔

اس سے قبل راہل گاندھی احمدآباد میٹروپولیٹن کورٹ میں تین بجے پہنچے۔ کورٹ پہنچے سے پہلے پانچ مقامات پر راہل گاندھی کا جوش و خروش کے ساتھ کانگریس کارکنان نے استقبال کیا۔

راہل گاندھی نے کانگریسی کارکنان و لیڈران کے ساتھ سرکٹ ہاوس میں کانگریس کی موجودہ حالت پر بات چیت کی۔

اس موقع پر تمام مقامات پر پولس نے سخت حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ پولس دستے کی بڑی تعداد کو میٹروپولیٹن کورٹ میں تعینات کردیا گیا تھا۔

Last Updated : Jul 12, 2019, 7:37 PM IST

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.