احمدآباد: گجرات میں گزشتہ 25 سالوں سے بی جے پی اقتدار میں ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی و وزیر داخلہ امت شاہ کا گھر گجرات میں ہے اس کے باوجود ان کے ہوم ٹاؤن کی لڑکیاں محفوظ نہیں ہیں ایک رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات میں 40 ہزار سے زائد خواتین لاپتہ ہیں وہ کہاں ہیں کس حال میں ہیں ان کے ساتھ کیا ہوا کسی کو کچھ پتا نہیں ہے۔ اس تعلق سے سماجی کارکن نورجہاں دیوان نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جو این سی آر بی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گجرات سے چالیس ہزار خواتین غائب ہوگئی ہیں تو میں گجرات سرکار سے کچھ سوالات کرنا چاہتی ہوں۔
میں حکومت سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ لڑکیاں کہاں ہیں؟ کون انہیں ڈھونڈ رہا ہے؟ کیا پولیس انہیں ڈھونڈ رہی ہے یا سرکار انہیں ڈھونڈ رہی ہے؟ کتنی خواتین کو پولیس نے تلاش کیا ہے؟ کیرل اسٹوری پر تو اتنا زیادہ ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ کیرل کی تین خواتین پر لوگ سوال اٹھا رہے ہیں تو گجرات میں تو چالیس ہزار خواتین غائب ہیں۔ اس کے لیے فلم کون بنائے گا۔ گجرات اسٹوری بنائیں گے۔ کیا کوئی ڈائریکٹر اس پر فلم بنائے گا تو اس کا جواب ہے نہیں، کیونکہ اگر اسٹوری بنیں تو یہ کہا جائے گا کہ گجرات کے لوگ گجرات کو بد نام کرنا چاہتے ہیں سچائی سامنے نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو نے حال ہی میں ایک ڈیٹا پیش کیا ہے جس کے مطابق گجرات میں گزشتہ 5 سالوں میں 40 ہزار سے زائد خواتین لاپتہ ہوئی ہیں سال 2016 میں 7105 خواتین گمشدہ تھیں۔ جب کہ سال 2017 میں 7712، سال 2018 میں 9246، سال 2019 میں 9268، سال 2020 میں 8290، جب کہ گزشتہ پانچ سالوں میں کل 41621 خواتین گمشدہ ہوئی ہیں اور احمد آباد و وڈودرا شہر سے 2019 -2020 میں 4722 خواتین کے غائب ہونے کی جانکاری دی گئی ہے۔