ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آباد میں شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں طلبأ کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ لوگ اس وقت تک مظاہرہ کرتے رہیں گے جب تک قانون واپس نہیں لیا جاتا۔
گذشتہ 15 دسمبر 2019 کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا پر ہونے والی کارروائی کے خلاف بھی یہ مظاہرہ کیا گیا۔
طلباء نے گاندھی آشرم کے باہر بینرز اٹھائے اور 2 گھنٹے تک احتجاج کیا۔
اس مظاہرہ میں وکلاء، سماجی کارکن کئی سیاسی جماعتیں بھی طلباء کی حمایت میں آئیں۔
گاندھی آشرم میں رکن اسممبلی جیگنیش میوانی ، کانگریس کے ایم ایل اے نوشاد سولنکی ، منیش دوشی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بڑی تعداد طلباء موجود شریک ہوئے تھے۔