احمدآباد: ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے تشکیل دی گئی دھارمک سوہارد منچ سے معاشرہ کو نشہ کی لت کے پاک بنانے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں تمام مذاہب لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دانشورں کہا کہ آج ضرورت ہے کہ ہم اپنے معاشرہ کو نشہ کی لت سے پاک بنانے کوئی ٹھوس پہل کریں۔ اس سلسلے میں کس طرح کے اقدامات کیے جائیں، اس پر غور و خوض کرنے کی ضرورت ہے۔ اس تعلق سے جماعت اسلامی ہند گجرات کے صدر شکیل احمد راجپوت نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے یہ کوشش کی جارہی ہے کہ آج کل ملک کے ملک کے اندر جو نفرت کی دیواریں کھڑی کی جارہی ہیں، اسے ختم کیا جائے اور محبت کی فضا عام کی جائے۔ اسی مقصد کے پیش نظر مختلف مذاہب کے رہنماوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے دھارمک سوہارد منچ بنایا گیا ہے اور آج ہم نے نشہ سے پاک معاشرہ بنانے کے لئے ایک پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے نوجوان نشہ کا استعمال کر رہے ہیں، اگر یہ نوجوان نشے کا شکار ہوجائیں گے تو ہمارے ملک کا مستقبل تاریک ہو جائیگا،لہذا ہمیں چاہیے کے اپنے معاشرہ اور ملک کو نشہ سے پاک معاشرہ بنانے کے لئے اقدام اٹھا ئیں،اور اس کے لے ہمیں بڑے پیمانے پر بیداری لانے کی ضرورت ہے اس کے لیے سبھی مذاہب کے رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر آکر نوجوانوں کو منشیات سے نجات دلانے کے لئے قدم بڑھانا ہوگا۔ اس موقعے پر گایتری پریوار سے تعلق رکھنے والے وکاس مشرا نے کہا کہ آج دھارمک سوہارد منچ کی جانب سے سے جو پروگرام رکھا گیا وہ قابل تعریف ہے، اس منچ سے نشے سے پاک معاشرہ کی تشکیل کے لئے لیے آواز اٹھائیں گئیں، ہم جانتے ہیں کہ ہمارا نوجوان کہیں نہ کہیں منشیات کا شکار ہو رہا ہے ایسے میں ہمارے نوجوانوں کو منشیات سے نجات دلا کر کسی اچھے کام میں مصروف کرانا ہے اس کے لیے دھارمک سوہارد منچ نے جو پہل کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔
مزید پڑھیں:Jamaat-e-Islami Hind Gujarat جماعت اسلامی ہند گجرات کے صدر شکیل احمد راجپوت سے خصوصی گفتگو