دراصل سماج میں معذور افراد کے ساتھ اکثر امتیازی سلوک کیا جاتا ہے کیونکہ ان کی حالت عام انسانوں جیسی نہیں ہوتی، ایسے معذور افراد میں اعتماد پیدا کرنے اور ان کا حوصلہ بڑھانے کے لیے وکلانگ سہایک کیندر کی جانب سے ورلڈ ڈس ایبل ڈے سیلیبریشن 2020 پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
اس تعلق سے وکلانگ سہایک کیندر کے صدر بابو بھائی صابو والا نے کہا کہ آج کورونا وائرس کے سبب ہر عام و خاص پریشان حال ہے، اس دوران سب سے زیادہ دقتوں کا سامنا معذوروں کو کرنا پڑ رہا ہے۔
ایسے کورونا وائرس کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے یوم معذور پر ہم نے ایک میوزکل شو کا انعقاد کیا، جس میں بڑی تعداد میں معذوروں فنکاروں نے حصہ لے کر ایک سے بڑھ کر ایک گانے گائے، جیسے دیکھ کر معذور افراد کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ پڑی۔
مزید پڑھیں:
بھوپال گیس سانحہ کی برسی، متاثرین ہنوز انصاف کے منتظر
گجرات میں آہستہ آہستہ ٹھنڈی بڑھتی جارہی ہے، اس لیے اس موقع پر معذوروں کو کمبل بھی تقسیم کیا گیا۔ اس تعلق سے گومتی پور علاقے کے کاؤنسلر اقبال شیخ نے کہا کہ معذوروں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے یہاں جو کوشش کی گئی وہ قابل تعریف ہے۔ اس ساتھ ہی ہم نے ٹھنڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے معذوروں کو کمبل بھی تقسیم کیا اور ہم چاہتے ہیں کہ ایسے معذوروں کی مدد ہمیشہ کی جائے اور ان کے ہنر کو پہچانا جائے۔