گجرات کے شہر محیمدآباد میں مسلم راشٹریہ سینا کی جانب سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم برادری میں تعلیمی سطح کو اعلی مقام تک پہنچانے اور حکومتی اسکیمز کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس تعلق سے راشٹریہ مسلم سینا گجرات کے جنرل سیکریٹری محمد جمال نے کہا کہ راشٹریہ مسلم سینا 2019 میں بنائی گئی ہے اس کا مقصد ہر ہر نچلے طبقے تک گورنمنٹ اسکیمز کو پہنچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ گجرات کی ہر سرکاری اسکیمیز ریاست کے ہر ایک آدمی تک پہنچے اور اس کے لیے ہم نے ایک مہم کی بھی شروعات کی ہے۔
وہیں راشٹریہ مسلم سینا کے تجارتی صدر ارشد جریوال نے کہا کہ راشٹریہ مسلم سینا گجرات ایجوکیشن کو اعلی مقام تک پہنچانے کے لئے ایک مہم کی شروعات کی ہے جس کے لیے ایک اجلاس بھی کیا گیا ہے۔
وہیں گجرات مائنوریٹی فینانس اینڈ ڈیولمپنٹ کارپوریشن بھی صرف نام کا ہے اس میں بھی چیئرمین کی تقرری نہیں کی گئی ہے جس سے مسلمانوں کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان پریشانیوں سے مسلمانوں کو باہر نکالنے کے لیے ہماری کوشش جاری ہے۔