حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش کے مبارک موقع پراحمدآباد میں ایک شاندار جلوس کا اہتمام کیا جائے گا، جس کا استقبال احمدآباد میونسپل کارپوریشن شہر ایکتا کمیٹی اور عید میلاد النبی کمیٹی اور ہندو مسلم سربراہ کریں گے۔
اس سلسلے میں عید میلاد النبی سینٹرل کمیٹی کے چیئرمین پرویز مومن نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ احمدآباد کے جمال پور علاقے سے عید میلاد النبی کے موقع پر ایک قومی ایکتا اور پھائی چارے کا پیغام دینے کے لیے ایک پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عید میلاد النبی کے جلوس کے لیے احمدآباد میونسپل کارپوریشن ، مئیر اور احمدآباد پولس کمشنر سے تمام طرح کی اجازت مانگی گئی ہیں جس میں جلوس میں شامل ہونے والی چیزوں کے علاوہ ،ٹرک اسٹیج ، لائٹ، پانی ، روڈ راستے کی ریپیرنگ، عوام کی سہولیات کے لئے تمام طرح کے انتظامات کی پرمیشن دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر جمال پور سے روایتی روڈ پر عید میلاد النبی کا عظیم الشان جلوس نکالا جائے گا جسے قومی اخلاص کے ساتھ جگن ناتھ مندر کے مہنت ہری جھنڈی دکھا کر جلوس کا استقبال کریں گے۔