احمدآباد: اربن 20 سیٹی سمٹ کے اہتمام سے قبل احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے اس سمT کی تیاری کے سلسلے میونسپل کمشنر ایم تھینارسن اور احمدآباد شہر کے میئر کرکٹ پرمار نے کہا کہ یو 20 اور جی ٹوئنٹی کے تحت ملک کے مختلف شہروں کے میئروں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے گا۔ اس سمٹ میں دنیا بھر کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ ملک کی مختلف ریاستوں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ دلی، ممبئی، کولکتہ اور بنگلور جیسے شہر ہونے کے باوجود بھی احمدآباد شہر کو یو 20 کی میزبانی کرنے کا موقع ملا ہے۔ جو احمدآباد کے شہریوں کے لیے فخر کی بات ہے۔ اس کے لیے احمدآباد میونسپل کارپوریشن تمام تر تیاریاں زور وشور سے کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اس سمٹ کے دوران نو فروری کو وزیر اعظم نریندر مودی سمٹ کو ورچوئل خطاب کرکے سمٹ کا افتتاح کریں گے۔ اس سمٹ میں ٹوکیو، ملاد، ریاض جکارتا اور بیونس آئرس کے بعد احمد آباد میں سمٹ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس سمٹ کے دوران ساؤ پاؤلو، روڈرڈیم، بارسلونا، بیونس آئرس، ڈربن، پیرس، جوہانسبرگ میڈرڈ، ٹوکیو، ایجزیمر، جکارتا، لاس اینجلس، میکسیکو سٹی، نیویارک سٹی، کے نمائندے شرکت کریں گے۔ یہ ڈیلیگیشن 6 امور پر غور و فکر کرنے کے بعد جی 20 کو ایک مسودہ رپورٹ دیں گے۔
واضح رہے کہ اربن 20 سمیٹ میں اندرون اور بیرون ممالک سے شرکت کرنے والے ڈیلیگیشن کو جمعرات کو احمدآباد کے اٹل فٹ بریج کا دورہ کرنے کے لیے لے جایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ریور فرنٹ پر گالا ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا اور کرایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ان سبھی ڈیلیگیشن کو گجرات کے مختلف پکوان سے لطف اندوز کرایا جائے گا۔ اس دوران ریور فرنٹ عوام کے لیے بند کر دیا جائے گا جس کے ٹکٹ بھی صرف دوپہر 3 بجے تک دستیاب ہوں گے۔ جمعرات کو یو 20 میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے آنے والے وفد کو سابرمتی گاندھی آشرم، ریور فرنٹ اور اٹل بریج کا دورہ کرایا جائے گا۔ انہیں پریزنٹیشن دکھانے کے بعد جمعہ کی صبح ہیریٹیج واک کا انعقاد کیا جائے گا اور شہر میں ثقافتی ورثے کی جھلک دکھائی جائے گی اور شام کو کانکریہ تالاب میں گالا ڈنر کا بھی اہتمام کیا جائے گا. جسے کامیاب بنانے کے لیے گجرات حکومت پرجوش ہے اور عزم کے ساتھ تیاریاں کر رہی ہیں۔