ETV Bharat / state

کورونا سے نجات کے لیے سید زاہد شاہ بخاریؒ کی درگاہ پر دعا - گجرات نیوز

ریاست گجرات کے احمدآباد میں واقع حضرت سید زاہد شاہ بخاریؒ کی درگاہ پر کورونا سے نجات پانے کے لیے دعا مانگی گئی اور ان کی مزار پر چادر بھی پیش کی گئی۔

prayers offered to stop spread of coronavirus in dargah ahmedabad
کورونا سے نجات کے لیے سید زاہد شاہ بخاریؒ کی درگاہ پر دعا مانگی گئی
author img

By

Published : Nov 17, 2020, 10:14 PM IST

کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر کے حالات تشویشناک ہوتے جارہے ہیں، خاص طور سے گجرات میں کورونا وائرس کے کیسز دو لاکھ کے قریب پہنچ گیے ہیں۔ ایسے میں دنیا بھر کو کورونا وائرس سے نجات دلانے کے لیے دیوالی اور نیے سال کے موقع پر احمدآباد کے اولیاء ہند حضرت سید زاہد شاہ بخاریؒ کے دربار میں دعائیں مانگی گئیں۔

دیکھیں ویڈیو

اس تعلق سے حضرت سید زاہد شاہ بخاریؒ کے اولاد میں سے ایک عزیز بخاری نے کہا کہ کورونا وائرس کے قہر کے سبب ہر تہوار کو سادگی سے منایا جارہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ کورونا سے بڑی تعداد میں لوگ ہلاک بھی ہوتے جا رہے ہیں اور کورونا وائرس ختم بھی نہیں ہورہا ہے۔

اس لیے ہم نے احمدآباد کے وٹوہ علاقے میں موجود حضرت سید زاہد شاہ بخاریؒ کے دربار میں کورونا سے نجات پانے کے لیے دعائیں مانگی۔

مزید پڑھیں:

امریکہ میں 10 لاکھ سے زائد بچے کورونا سے متاثر

سماجی کارکن مفیص احمد انصاری نے کہا کہ نیے سال میں لوگوں کو کورونا وائرس سے نجات ملے اور کورونا سے متاثرین جلد از جلد صحت یاب ہو جائیں۔ ایسی دعائیں حضرت سید زاہد شاہ بخاریؒ کے دربار میں مانگی اور ان کی مزار پر چادر پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.