احمد آباد:اس دوران جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے گجراتی میں کہاکہ ''نمستے بھائیو۔ آج تو سول ہسپتال ایک نانکڈو گام ہوئے ایونو چھے (آج سول ہسپتال ایک چھوٹا سا گاؤں لگ رہا ہے)۔ گجرات کی صحت کی سہولیات کے لئے آج کا دن بڑا ہے۔ دنیا کی جدید ترین طبی ٹیکنالوجی کے ساتھ اب احمد آباد اور گجرات میں بہتر سہولیات اور طبی انفراسٹرکچر زیادہ دستیاب ہوگا۔ PM Modi Reaction On Gujrat Development
وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ معاشرے کے عام آدمی کے لیے مفید ہوگا۔ یہ ملک کا پہلا ہسپتال ہوگا جہاں سائبر نائف جیسی جدید ٹیکنالوجی دستیاب ہوگی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جب ترقی کی رفتار گجرات جیسی ہو تو کام اور کامیابیاں اتنی زیادہ ہوتی ہیں کہ کبھی کبھی ان کا شمار کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ ہمیشہ کی طرح گجرات ملک میں پہلی بار بہت کچھ کر رہا ہے۔ میں آپ سب کو ان کامیابیوں کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:Petition Against Talaq Hasan سپریم کورٹ نے طلاق حسن کے خلاف درخواستیں منظور کرلی
مسٹر مودی نے کہا کہ 20-25 سال پہلے گجرات کے نظام کو بہت سی پریشانیوں نے اپنی زد میں لے لیا تھا۔ جیسے صحت کے شعبے میں پسماندگی، تعلیم میں بدانتظامی، بجلی کی کمی، پانی کی قلت، وسیع پیمانے پر بدانتظامی اور خراب امن و امان جسے ہم نے ٹھیک کرنا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ گجرات میں پانی، بجلی اور امن و امان کی صورتحال اب بہتر ہوئی ہے۔ آج سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس کی حکومت گجرات کی خدمت کے لیے لگاتار کام کر رہی ہے۔ گجرات کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج جب ہائی ٹیک ہسپتالوں کی بات آتی ہے تو گجرات کا نام سرفہرست ہے۔ تعلیمی اداروں یا ایک سے زیادہ یونیورسٹیوں کی بات کی جائے تو آج گجرات کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔PM Modi Reaction On Gujrat Development