سورت: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سورت میں 3400 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کےمختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور ان کو قوم کے نام وقف کیا، وزیر اعظم نے ہیرے کی تحقیق اور مرکنٹائل( ڈریم )سٹی کے خاص داخلہ اور سڑک کے بنیادی ڈھانچوں کے کاموں کے مرحلے -ایک کا افتتاح کیا وزیر اعظم نے اس پروجیکٹ کے مرحلے- دو ئم کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔اس کے علاوہ وزیر اعظم نے بایو ڈائیورسٹی پارک کا سنگ بنیاد رکھا جوڈاکٹر ہیڈگوارپل سے بھیم راڈ – بام رولی پل تک 87 ہیکٹیئرسے زیادہ اراضی میں بنایا جارہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سورت میں ایک سائنس سینٹر میں کھوج میوزیم کا بھی افتتاح کیا۔PM Modi lays foundation stone for projects worth ₹3,400 crore in Surat
اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے نوراتری کے مقد س موقع پر سورت میں آئندہ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ساتھ کثیر مقصدی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کےلئے موقع حاصل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ہلکے پھلکے انداز میں انہوں نے مزید کہا کہ ذائقہ دار پکوانوں کی سرزمین میں سورت آنا تھوڑا مشکل تو ہے جبکہ ان جیسا انسان یا شخص نوراتری کے ورت رکھ رہا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ 75 امرت سرووروں کا کام زور و شور سے جاری ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سورت شہر عوام کی یکجہتی اور لوگوں کی شرکت دونوں کی ایک شانداراورنہایت عمدہ مثال ہے۔ سورت کی سب سے بڑی خصوصیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ایک ایسا شہر ہے جو مزدوروں کا پوری طرح احترام کرتا ہے۔جناب مودی نے مزید کہا کہ ہندوستان کا کوئی خطہ ایسا نہیں ہوگا جہاں کے لوگ سورت کی سرزمین پر نہ رہتے ہوں۔یہ ایک طرح کا منی ہندوستان ہے۔
اس صدی کی ابتدائی دہائیوں کے اس دور کو یاد کرتے ہوئے جب دنیا میں 3پی یعنی پبلک پرائیویٹ شراکت داری پرتبادلہ خیال ہوا تھا وزیر اعظم نے کہا کہ سورت، 4پی کی ایک مثال ہے۔جناب مودی نے مزید کہا کہ 4پی کا مطلب ہے پیپلس (لوگ)،پبلک (عوام)،پرائیویٹ پارٹنر شپ( نجی شراکت داری)یہ ماڈل سورت کو مخصوص بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سورت کادنیامیں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں شمار ہوتا ہے۔بہت دنوں کی بات ہے جب اس شہر کانام وبائی امراض اور سیلابکی وجہ سے بدنام کیا گیا تھا۔ انہوں نے سورت کی شہری زندگی میں بایو ڈائیورسٹی پارک کے فوائد کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔
یو این آئی