ETV Bharat / state

Haj 2023 احمدآباد میں حج ٹریننگ کے دوران سیاہ پٹی باندھ کرعازمین کا احتجاج

مقدس سفر حج بیت اللہ کے لئے روانگی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، تاہم گجرات کے عازمین اپنے مسائل کو لے کر پریشان ہیں. عازمین کا کہنا ہے کہ گجرات کے عازمین سے اضافی رقم وصول کی جارہی ہے۔

عازمین کا احتجاج
عازمین کا احتجاج
author img

By

Published : May 25, 2023, 12:44 PM IST

عازمین کا احتجاج

احمد آباد: ریاست گجرات سے سفر حج پر جانے والے عازمین کے لیے احمدآباد کے ٹاگور ہال میں حج کمیٹی کی جانب سے حج ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ حج کمیٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ احمدآباد کے عازمین نے حج ٹریننگ کے دوران گجرات کے عازمین کے ساتھ ہو رہی نا انصافی کے معاملے پر اپنی آواز بلند کی اور سیاہ پٹی باندھ کر حج کمیٹی کے خلاف احتجاج کیا۔
اس تعلق سے ای ٹی بھارت کی نمائندہ نے عازمین حج سے بات چیت کی۔ بات چیت کے دوران عازمین نے بتایا کہ کے ان کے ساتھ نا انصافی کی جا رہی ہے۔ ان سے 68 ہزار اضافی رقم لی جا رہی ہے اور رقم لینے کا اعلان بہت تاخیر سے کیا گیا ہے۔ مکمل پیسے نہ ہونے کی وجہ سے کچھ عازمین نے نمبر آجانے کے بعد بھی سفر حج پر جانے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے ہم اپنی نا انصافی کے خلاف گجرات حج کمیٹی اور حج کمیٹی آف انڈیا کے دفتر پرجا کر آواز بلند کر رہے ہیں لیکن اب تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین سے سوال کرنے پر کوئی جواب نہیں ملتا ہے۔ اس لیے آج ہم نے حج ٹریننگ کے دوران احتجاج کیا اور اپنے مطالبہ پیش کیا۔
مزید پڑھیں: First Flight of Gujarat Pilgrims گجرات سے عازمین کی پہلی پرواز چار جون سے شروع ہو گی
انہوں نے مزید کہا کہ گجرات کے عازمین 68000 رقم زیادہ لینے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ وہ یہ مطالبہ بھی کر رہے ہیں کہ 2100 ریال جو حاجیوں کو ہر سال دیے جاتے تھے وہ بھی دیے جائیں۔ حاجیوں کے سوال سے متعلق گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ وہ حج کمیٹی آف انڈیا اور حکومت ہند سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ حاجیوں کو 13000 روپے واپس دیے جائیں۔ 10000 روپے حج کمیٹی آف انڈیا اور 3000 روپے گجرات کی حج کمیٹی دے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.