ETV Bharat / state

Slaughter House Close on Paryushan: مذبح خانے بند رکھنے کے آرڈر کے خلاف گجرات ہائی کورٹ میں سماعت

author img

By

Published : Aug 31, 2022, 1:51 PM IST

احمدآباد میں پریوشن تہوار کے دوران مذبح خانے بند کرنے کے معاملے پر گجرات ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار نے دلیل دی کہ کھانے کے معاملے میں روک ٹوک عوام کے بنیادی حقوق کی پامالی ہے۔ Petition Against Close Down of Slaughter Houses

Slaughter House Close on Paryushan
گجرات میں مذبح خانے بند رکھنے کا آرڈر

احمدآباد: گجرات کے شہر احمدآباد میں پریوشن تہوار کے دوران مذبح خانے بند کرنے معاملے پر گجرات ہائی میں سماعت ہوئی جس میں گجرات کورٹ نے تہواروں پر مذبح خانوں کو بند کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر کہا کہ 'لوگ ایک یا دو دن تک گوشت کھانے سے پرہیز کر سکتے ہیں۔ دراصل احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے پریوشن تہوار کے موقع پر شہر کے واحد مذبح خانے کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے خلاف 29 اگست کو کُل ہند جمعیت القریش ایکشن کمیٹی نے گجرات ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ Food Restrictions are Violation of Fundamental Rights of People

احمد آباد میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے 18 اگست کو منظور کی گئی ایک قرارداد میں کہا تھا کہ پریوشن تہوار کے موقع پر 24 سے 31 اگست اور 5 ستمبر سے 9 ستمبر تک مذبح خانے کو بند رکھا جائے گا۔ اس معاملے پہ کل گجرات ہائی کورٹ میں سماعت شروع ہوئی تو جسٹس سندیپ بھٹ کہ بینچ نے کہا کہ آپ ایک یا دو دن تک اپنے آپ کو گوشت کھانے روک سکتے ہیں۔ اس پر درخواست گزار نے کہا کہ یہ معاملہ خود کو روکنے کا نہیں بلکہ بنیادی حقوق کا ہے اور شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے ایک منٹ کے لئے بھی محروم نہیں کرسکتے دیگر مواقع پر بھی مذبح خانے بند کر دیے گئے تھے ہم عدالت کے سامنے آئے ہیں کہ اگر عدالت کوئی مناسب حکم دے تو اس عمل کو بروقت روکا جا سکے۔ Slaughter Houses Close During Paryushan Parva

درخواست گزار نے مزید کہا کہ احمد آباد میں صرف ایک ہی مذبح خانہ ہے اور اسے جین کے تہوار پریوشن کے موقع پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں 23 اگست کو ہم نے احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کے سامنے بھی اپنی بات رکھی تھی۔ درخواست گزار نے یہ بھی دلائل دیئے کہ اگر مذبح جانے کو چالو رکھا جائے تو اسے کسی شخص پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ یہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیوٹریشن کے رہنما اصولوں کے مطابق ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو پروٹین سے بھرپور چیزیں کھانی ضروری ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ گجرات ہائی کورٹ نے خود دسمبر 2021 میں کہا تھا کہ احمدآباد میونسپل کارپوریشن کو لوگوں کے کھانے کی عادات کو کنٹرول کروانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے اس معاملے پر آئندہ سماعت 2 ستمبر کو ہو گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.