احمدآباد:پتنگوں کا تہوار مکر سنکرانتی یعنی (اتراین) آنے میں اب کچھ دن باقی رہ گئے ہیں اس دوران لوگوں اور پرندوں کی جانوں کے تحفظ کے لئے گجرات ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے ۔گرین ٹربیونل اور سپرم کورٹ کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواست دی گئی ہے۔Petition Filed Against Using Of Chinese Manja In Gujarat High Court
دراصل مکر سنکرانتی کا تہوار گجرات بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔ تہوار کے موقع پر ریاست کے مختلف حصوں میں میں چینی مانجا،نائلون کی ڈوری اور پتنگوں کی فروخت بھی شروع ہوجاتی ہے۔
چینی مانجا اور نائلون کی ڈوری کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ پرندوں کی جان بھی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔اس سے کافی نقصان بھی ہوتا ہے ۔اسی نقصان کو روکنے کے لئے گجرات ہائی کورٹ میں درخواست دی گئی ہے ۔
درخواست گزار نے جنوری 2022 کے مہینے میں چینی مانجا اور نائلون سے زخمی ہونے والے پرندوں کا ڈیٹا بھی عدالت کے سامنے پیش کی ہے ۔جیو دیا ٹرسٹ کی جانب سے اس ڈیٹا کو تیار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:Kankaria Carnival 2022 کانکریہ کارنیوال اور فلاور شو سے کورونا میں اضافہ ہونے کا امکان
جنوری کے مہینے میں کل 4124 پرندے علاج کے لئے لائے گئے جن میں سے 663 پرندے مارے گئے۔ 3321 پرندوں کو علاج کے بعد چھوڑ دیا گیا ۔ اس ٹرسٹ کی جانب سے تاحال 140 پرندوں کا علاج کیا جا رہا ہے Petition Filed Against Using Of Chinese Manja In Gujarat High Court