ETV Bharat / state

کورونا: پھولوں سے پولیس کا استقبال - احمدآباد میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد

گجرات میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے دوران ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ لوگ اب بھی پولیس انتظامیہ اور حکومت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔

کورونا کی جنگ کے دوران عوام نے پھول برسا کر کیا پولیس کا استقبال

author img

By

Published : Apr 13, 2020, 7:20 PM IST

گجرات میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے دوران ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ لوگ اب بھی پولیس انتظامیہ اور حکومت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔

دراصل اتوار کے روز احمدآباد میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے احمد آباد کے شاہ عالم علاقے میں پولیس نے پیدل مارچ کیا۔

تاہم اس دوران پولیس نے لوگوں کو لوگ ڈاؤن پر عمل کرنے کی ہدایت دی ایسے میں جب پولیس سڑکوں سے گزری تو بالکنی میں کھڑے لوگ تالیاں بجانے لگے اور پھول برسا کر ان کا استقبال کیا۔

کورونا کی جنگ کے دوران عوام نے پھول برسا کر کیا پولیس کا استقبال

کورونا وائرس کی وجہ سےپیدا شدہ بحران کے اس وقت میں جن لوگوں کو وائرس سے بچنے کے لیے گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا جارہا ہے ایسی صورتحال میں پولیس اہلکار دن رات لوگوں کے تحفظ کے لیے سرگرم ہیں اور حکومت کے قواعد کو سختی سے نافذ کرنے اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان حالات میں پولیس اِس کے جذبے کو دیکھ کر لوگوں کا اعتماد ایک بار پھر زندہ ہوگیا ہے اور لوگ پولیس کی بیش بہا خدمات کو سلام کرتے نظر آرہے ہیں۔

دراصل یہ ویڈیو اسی جگہ کی ہے جہاں چند ماہ قبل سی اے اے و این آر سی کے احتجاج کے دوران پتھر بازی کے واقعات سامنے آئے تھے لیکن آج اسی علاقے میں جب پولیس پیٹرولنگ کرتی گزرتی ہے تب ان پولیس اہلکاروں پر پھول برسائے جاتے ہیں۔

پولیس محکمۂ کی جانب سے بھی شاہ عالم علاقے کے لوگوں کی تعریف کی جارہی ہے اور سوشم میڈیا پر اس کا ویڈیو بھی خوب وائرل ہورہا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.