احمدآباد: گجرات كے احمدآباد کا شاہ پور مصروف ترین علاقوں میں سے ایک ہے۔ شاہ پور علاقے میں سال 2017 سے میٹرو ٹرین کا تعمیراتی كام کا جاری ہے لیکن اب تک یہ کام مکمل نہیں ہونے كی وجہ سے عام لوگوں كو دشواریوں كا سامنا كرنا پڑ رہا ہے ۔ common people face problem due to metro rail project in ahmedabad
شاہ پور علاقے میں رہنے والے سماجی كاركن رضوان مبالیہ نے كہا کہ علاقے میں ساڑھے چار برسوں سے حکومت میٹرو ریل پروجیکٹ کا تعمیراتی كا کام کر رہی ہے۔ اس کے پیچھے کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں لیکن اس علاقے میں پارکنگ کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے، اس میٹرو پروجیکٹ کی وجہ سے یہاں کے کاروباریوں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کے كاروبار پوری طرح سے ٹھپ پڑ گئے ہیں۔ میٹرو پروجیکٹ کے راستے سے ہو کر بچوں کو اسکول جانا پڑتا ہے اس سے بچے اور والدین کو بھی کافی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ ساتھ ہی یہاں قریب میں ہی قبرستان بھی ہے اور جب اس علاقے سے جنازہ گزرتا ہے تو دشواری پیش آتی ہے۔
یہ بھی ]پڑھیں:Dharmik Sohard Manch Formed گجرات میں بنایا گیا دھارمک سوہارد منچ
پریشانیوں كا سامنا كرنے والے لوگوں نے حکومت سے کئی بار اپیل كرنے كے بعد بھی حل نہیں نکالا گیا۔ اس كے ساتھ ساتھ پارکنگ بھی کے لئے جگہ نہیں دی جا رہی ہے۔ سڑكوں كی مرمت كا كام بھی نہیں كیا جا رہا ہے۔ میٹرو ریل کا راستہ بنانے کے لئے جو مشینیں لگائی گئی ہیں اس کی وجہ سے لوگوں کے گھر کی دیواروں میں بھی درار پڑ رہی ہے۔ لوگوں كو گھر منہدم ہونے کا بھی خوف ہے لیكن حكومت كی توجہ اس جناب مبذول نہیں ہونے پر لوگوں میں مایوسی پائی جا رہی ہے ۔
سماجی کارکن سدھیر بندیلا نے کہا کہ میٹرو ریل پروجیکٹ کی وجہ سے شاہ پور علاقے میں ٹریفک کا بہت بڑا مسئلہ رہتا ہے۔ ٹریفک نظام بھی درہم برہم رہتا ہے۔ اس كی وجہ سے سڑک حادثوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ بارش كے سبب سڑكوں پر پانی بھی جمع ہو جاتا ہے۔ سڑكوں كا بھی حال خستہ ہے۔ اس میٹرو پروجیکٹ کا کام بہت حد تک پورا ہو چکا ہے لیکن ابھی تک اس کا افتتاح نہیں کیا گیا۔