ملک کے دیگر حصوں کی طرح ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں سماجی کارکنان کی طرف سے لاک ڈاؤن مرحلہ پانچ کے سلسلے میں مختلف قسم کے مطالبات حکومت سے کئے گئے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے گذشتہ چاروں مرحلوں پر عوام نے سختی سے عمل کیا ہے۔
تاہم اب لوگ لاک ڈاؤن میں کچھ رعایت کرنے کا مطالبہ کرتے نظر آرہے ہیں کہ لاک ڈاؤن کے پانچویں مرحلے میں معاشرتی دوری پر پوری طرح عمل کیا جائے لیکن اب مارکیٹ ، کاروبار تاہم دیگر ذرائع کو دوبارہ شروع کیا جائے۔
اس تعلق سے سماجی کارکن محمد نوری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے حکومت نے لاک ڈاؤن نافذ کیا اور لاک ڈان کی وجہ سے لوگوں کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ، تاہم لاک ڈاؤن بڑھتے ہی جا رہا ہے ۔
عمل بھی کیا جارہا ہے تاہم اب لاک ڈاؤن پانچ پر بھی عمل میں لایا جائے گا تب ہمیں امید ہے کہ آئندہ لاک ڈاؤن میں کچھ رعایت دی جائے اور کاروبار شروع کیا جائے خاص طور سے کنٹینمنٹ زون میں بھی سختی کم کرکے رعایت کے ساتھ لاک ڈاؤن پر عمل کرایا جائے آئے ۔
سماجی کارکن منور حسین نے کہا کہ حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق کاروبار اور دکانیں کھول دینی چاہیے تاکہ اقتصادی مندی کا خطرہ کم. ہو سکے ۔
اس کے ساتھ ہی مذہبی مقامات اور مساجد کے دروازے بھی کھول دینا چاہے جہاں پر حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق نماز بھی ادا کی جا سکے۔
جب کہ سماجی کارکن رفیق حسین کا کہنا ہے کہ حکومت لاک ڈاؤن بڑھاتی جا رہی ہے اور اگر لاک ڈاؤن پانچ لگایا جاتا ہے تو ان لوگوں کا بھی خیال رکھا جائے جو پس ماندہ طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں، نیز روزگار کے ذرائع کھولے جائیں تاکہ لوگ کورونا کی بجائے دوسری اذیت سے نہ مریں۔
جب کہ سماجی کارکن عمران حسین لاک ڈاؤن پر حکومت کی سخت نکتی چینی کی ہے۔