گجرات کانگریس کے سینئر مسلم رہنما بدرالدین شیخ کا ماہ اپریل میں کورونا وبا کے سبب انتقال ہوگیا تھا۔ انہوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور ہر کسی کی مدد کرتے تھے۔ وہ آخری وقت تک احمدآباد میونسپل کارپوریشن میں کونسلر رہے اور انہوں نے اجمیر درگاہ ٹرسٹ میں بحیثیت ٹرسٹی فائز تھے جبکہ انہیں کانگریس اقلیتی سیل کا ڈپٹی چیرمین بھی مقرر کیا گیا تھا۔
بدرالدین شیخ نے کورونا وبا کے چلتے غریبوں کی مدد میں آخری سانس تک پیش پیش رہے۔ انہوں نے بڑی تعداد میں غریبوں میں راشن کٹس تقسیم کئے۔
احمدآباد میونسپل کارپوریشن بدرالدین شیخ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے بحرام پورا میں موجود ایک پارٹی پلاٹ کو ان کے نام سے موسوم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس موقع پر بحرام پورا وارڈ کے صدر ظفر اجمیری نے کہا کہ بدرالدین شیخ کو 2010 کے انتخابات کونسلر منتخب کیا گیا تھا تاہم وہ آخری سانس تک یہاں کے کونسلر رہے۔ انہوں نے بطور کونسلر، کانگریس رہنما و مسلم قائد بہتر اندازمیں خدمات انجام دیں۔
اس دوران بدرالدین شیخ کے داماد سمیر احمد شیخ نے کہاکہ مرحوم رہنما کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے پارٹی پلاٹ کو بدرالدین شاخ کے نام سے موسوم کرنے پر احمدآباد میونسپل کارپوریشن،میئر اور دیگر کونسلرز کا شکریہ ادا کیا۔