احمدآباد: ریاست گجرات کے احمد آباد میں واقع شاہ عالم میں حضرت شہرت علی قادری(پاپا میاں سائیں) کا 13واں عرس بڑی شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا۔ عرس مبارک میں مختلف مذاہب کے سینکڑوں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا۔
حضرت شاہ عالم درگاہ کے خادم خاص صوبہ خان پٹھان نے بتایا کہ حضرت شہرت علی قادری پاپا میر سائیں گے تیرہویں عرس کے موقع پر ملک بھر سے رفائی سائی کے صوفی و فقیر درگاہ میں پہنچے اور صندل پیش کیا۔
قبل ازیں درگاہ شاہ عالم سے صندل شریف کا ایک بہت بڑا جلوس پاپا میاں سائیں درگاہ پہنچا۔ صندل کی چادر چڑھانے کے بعد نیاز کا اہتمام کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:Employment to the Disabled People احمد آباد میں تنظیموں کے اشتراک سے معذوروں کو روزگار مہیا کرانے کی پہل
اس موقع راجستھان سے آئے ہوئے رفائی فقیر صدر عنایت باپو عرف پیرون شاہ نے کہا کہ یہاں پر ہر سال اس سال بھی پاپا میاں سائیں سرکار کا اور بڑی ہی دھوم دھام اور احترام کے ساتھ منایا۔ ہمارے صوبہ خان صاحب ماشاءاللہ صندل چارد شاہ عالم سرکار سے لے کے آتے ہیں۔