ETV Bharat / state

Notice to Ahmedabad Municipal Corporation: مہاتما گاندھی انٹرنیشنل اسکول اور احمدآباد میونسپل کارپوریشن کو نوٹس

author img

By

Published : Jun 11, 2022, 2:11 PM IST

غریب طلبا کے داخلے کے معاملے پر مہاتما گاندھی انٹرنیشنل اسکول اور احمد آباد میونسپل کارپوریشن کو گجرات ہائی کورٹ نے نوٹس بھیجی ہے۔ Notice to Mahatma Gandhi International

مہاتما گاندھی انٹرنیشنل اسکول اور احمدآباد میونسپل کارپوریشن کو نوٹس

احمدآباد: گجرات ہائی کورٹ نے مہاتما گاندھی انٹرنیشنل اسکول اور احمدآباد میونسپل کارپوریشن کو نوٹس بھیجی ہے۔ اس تعلق سے رٹ پٹیشن میں الزام لگایا گیا ہے کہ احمدآباد کی اسکول میں غریب بچوں کے لیے 20 فیصد سیٹیں مختص کرنے کے قرار داد پر اسکول کی جانب سے عمل درآمد نہیں کیا گیا تاہم احمدآباد کے میٹھا کھڑی علاقے میں اسکول پر گجرات ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔ Notice to Mahatma Gandhi International

اس پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹاؤن پرائمری ایجوکیشن کمیٹی میں اسکول کے احاطہ شرائط کے ساتھ نجی اداروں کے حوالے کیا تھا لیکن اصول و ضوابط کے مطابق اس پر عمل نہیں کیا گیا، یہ درخواست سابق اسکول بورڈ کے رکن الیاس قریشی نے دی ہے جس میں یہ متعارف کرایا گیا تھا کہ 'اسکول میں 20 فیصد نشستیں غریب طلباء کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاکہ علاقے کے غریب اور متوسط طبقے کے طلبہ تعلیم حاصل کر سکیں۔'

یہ بھی پڑھیں: Gujarat High Court on School Grant: گجرات ہائی کورٹ نے حکومت کو سرکاری گرانٹ وصولہ نہ کرنے کا حکم دیا

انہوں نے درخواست میں الزام لگایا ہے کہ 'آئیڈیا فاؤنڈیشن کی جانب سے 20 فیصد غریب طلبہ کو پڑھایا نہیں جا رہا ہے اتنا ہی نہیں بلکہ کہ رائٹ ٹو ایجوکیشن کے تحت اسکول کے منتظمین 25 فیصد غریب طلبہ کو داخلہ دینے سے گریزاں ہیں۔ اس تعلق سے درخواست گزار الیاس قریشی نے کہا کہ 'اسکول انتظامیہ لاکھ روپے فیس وصول کرتے ہیں اور اسکول کا احاطہ کارپوریشن کا ہے اسکول کی سالانہ رپورٹ بھی کارپوریشن کو پیش کی جانی ہے لیکن ایسا نہیں کیا گیا اس معاملے کی مزید سماعت اب 18 جولائی کو ہوگی۔ Idea Foundation is not teaching 20 Percent poor students

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.