گجرات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید پانچ لوگوں کی موت ہوگئی جس کے بعداموات کی تعداد 3773ہوگئی ہے اور اس کے ساتھ ہی 1049نئے معاملے سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 182719پر پہنچ گئی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 879مزید لوگوں کے ٹھیک ہوجانے سے اسپتال سے چھٹی پانے والوں کی تعداد بڑ ھ کر 166468ہوچکی ہے۔ فعال معاملات میں آج اضافہ درج کیا گیا۔
منگل کو ہوئی اموات میں سے تین اموات احمد آبادمیں اور ایک سورت اور راجکوٹ میں ہوئی۔
صحت محکمہ کے ایک سینئر افسر کے مطابق ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں جن لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دی گئی ہے۔ ان میں سے 155احمد آباد، 79ودوڈرہ، 98راجکوٹ، 40دیوبھومی دوارکا اور 208سورت کے ہیں۔ فعال معاملات بڑھ کر 12478ہوگئے ہیں جن میں سے 69لوگ وینٹی لیٹر پر ہیں۔
اب تک کل ملاکر 65.72لاکھ سے زیادہ لوگوں کی جانچ کی گئی ہے جبکہ 4.96لاکھ لوگ کورینٹائن میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا مریضوں کے لیے بیڈز سے متعلق دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کریں