ETV Bharat / state

گجرات ہائی کورٹ میں کورونا کے نئے معاملے - وکلا کی درخواست

گجرات ہائی کورٹ میں15، 16 اور 17 جولائی تک صرف ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے فوری درخواستوں پر سماعت ہوگی۔

گجرات ہائیکورٹ میں کورونا کے نئے معاملے
گجرات ہائیکورٹ میں کورونا کے نئے معاملے
author img

By

Published : Jul 14, 2020, 8:51 PM IST

گجرات میں کورونا کا قہر اس قدر بڑھتا جا رہا ہے کہ اب گجرات ہائیکورٹ میں بھی ایک کے بعد ایک کورونا کے نئے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔

گجرات ہائیکورٹ میں اب تک 17 ملازمین کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔مسلسل بڑھ رہے کورونا کے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے گجرات ہائیکورٹ میں آئندہ15، 16 اور 17 جولائی تک صرف ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے فوری درخواستوں پر سماعت کا فیصلہ کیا گیا۔

ان تین روز کے دوران مستقل ضمانت، متوقع ضمانت، پے رول,ہیبیز کورپس رٹ اور نیو سول ایپلیکیشن کو بورڈ پر لسٹیڈ کیا جائے گا۔

اس تعلق سے گجرات ہائی کورٹ نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران اور اس کے بعد دائر درخواستوں کو فوری طور پر سماعت کے لیے درج کیا جائے گا۔ جس کا فیصلہ گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کریں گے۔

اگر وکلا فوری سماعت کی اپیل کرتے ہیں تو ان کی درخواستوں کو چار سے پانچ دن میں سماعت کے لیے فہرست میں رکھا جائے گا اس کے علاوہ زیرالتو درخواستوں پر فی الحال سماعت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ 7جولائی کو گجرات ہائیکورٹ کے 7 ملازمین کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد گجرات ہائیکورٹ کو 8، 9 اور 10 جولائی تک بند کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد گجرات ہائیکورٹ کے دیگرملازمین کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا اورمزید کی رپورٹ مثبت آئی۔

یہ بھی پڑھھیں:ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح میں اضافہ مثبت علامت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.