ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں دوبارہ اضافہ

گجرات میں کورونا وائرس کے کے نئے کیسز دوبارہ بڑھنے لگے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل کمی درج کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں دوبارہ اضافہ
گجرات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں دوبارہ اضافہ
author img

By

Published : Mar 10, 2021, 1:17 PM IST

بھارت میں جس طرح کورونا کیسز میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ اسی طرح ریاست گجرات میں بھی کووڈ کے کیسز بڑھنے لگے ہیں۔ کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی جملہ تعداد بڑھ کر 4418 پر پہنچ گئی ہے۔ گجرات میں جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 افرد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کے 581 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں دوبارہ اضافہ
گجرات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں دوبارہ اضافہ

علاوہ ازیں گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی جملہ تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 766 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 453 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فی الحال گجرات میں کورونا وائرس کے ایکٹیو مریضوں کی جملہ تعداد 3 ہزار 338 ہے، جس میں سے 43 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں تو وہیں 3 ہزار 295 افراد کی حالت مستحکم بھی ہوئی ہے۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں احمدآباد میں 123، سورت میں 127، وڈودرا میں 81، گاندھی نگر میں 6، بھاؤنگر میں 5، بناس کانٹھا میں 3، راجکوٹ میں 48، سریندر نگر میں1، پاٹن میں 3، امریلی میں 5، جام نگر میں 7، مہسانہ میں 17، جب کہ کَچھ میں 9 نئے معاملے کورونا وائرس کے درج ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.