ETV Bharat / state

Action Aid organization احمد آباد میں ایکشن ایڈ تنظیم کی جانب سے نئی سرگرمیاں جاری - Ahmedabad News

ایکشن ایڈ تنظیم کی کوآرڈینیٹر نیسم شیخ نے بتایا کہ لڑکیوں اور خواتین کی سلامتی و حفاظت کے لئے تعلیم دینے کا کام ایکشن ایڈ کی جانب سے جاری و ساری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مذکورہ تنظیم میں ینگ ویمن نام کا ایک گروپ تیار کیا ہے جو احمدآباد کے فتح واڑی، وٹوہ، اور اجیت میل علاقے میں کام کر رہا ہے۔

ایکشن ایڈ تنظیم
ایکشن ایڈ تنظیم
author img

By

Published : Mar 13, 2023, 6:45 PM IST

ایکشن ایڈ تنظیم

گجرات کے متعدد شہروں میں سماجی انصاف کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’’ایکشن ایڈ تنظیم’’ گجرات کئی سرگرمیاں انجام دے رہی ہے، ایکشن ایڈ 1972 سے پسماندہ طبقات کے لیے کام کر رہی ہے، ایسے می‍ں اب لڑکیوں کو خود کفیل بنانے کے لئے ایکشن ایڈ کی جانب سے نئی نئی سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں۔مذکورہ تنظیم کے ارکان اور عہدیدارن ریاست کے دارلحکومت احمدآباد کے تین مختلف علاقوں میں اپنی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔

اس تعلق سے ایکشن ایڈ تنظیم کی کوآرڈینیٹر نیسم شیخ نے بتایا کہ لڑکیوں اور خواتین کی سلامتی و حفاظت کے لئے تعلیم دینے کا کام ایکشن ایڈ کی جانب سے جاری و ساری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مذکورہ تنظیم میں ینگ ویمن نام کا ایک گروپ تیار کیا ہے جو احمدآباد کے فتح واڑی، وٹوہ، اور اجیت میل علاقے میں کام کر رہا ہے۔ اس گروپ ذریعے 14 سے 40 سال کی خواتین کو جوڑا جا رہا ہے اور اس گروپ سے ہم انہیں ان کے حقوق کے تئیں بیدارکر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم خواتین کو ان کے تعلیمی کےحقوق اور سماجی حقوق کی معلومات دے رہے ہیں، ان کی صحت کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔ لڑکیوں کو جسم میں ہونے والی تبدیلیوں اور بیماریوں سے بھی بیدار کر رہے ہیں، ساتھ ہی خواتین کو خود کفیل بنانے کے لئے انہیں روزگاری سے جوڑنے کا کام کر رہے ہیں ،انہیں مختلف اسکیلس اور کام سکھا رہے ہیں جو کام صرف لڑکے کرتے تھے وہ کام ہم لڑکیوں کو سکھا رہے ہیں، جس میں خاص طور سے پلمبرکاکام ،ڈش لگانے کا کام، گاڑی چلانے کاکام بھی ہم سکھا رہے ہیں جس سے لڑکیاں بھی لڑکوں والا کام کرکے خود کفیل بن سکیں۔

مزید پڑھیں:احمدآباد: خواتین کے مسائل پر غور و فکر کے لئے اجلاس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.