ETV Bharat / state

کچھ ہی دیر میں ٹرمپ احمد آباد پہنچیں گے - امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ اور ایک وفد کے ہمراہ اتوار کی شام ساڑھے سات بجے واشنگٹن سے بھارت کے لیے روانہ ہوئے ہیں اور کچھ ہی دیر بعد بھارت پہنچ جائیں گے۔

ٹرمپ کچھ دیر بعد احمد آباد پہنچیں گے، استقبال کی تیاریاں مکمل

author img

By

Published : Feb 24, 2020, 9:31 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 9:13 AM IST

ڈونلڈ ٹرمپ احمد آباد میں 'نمستے ٹرمپ' کے نام سے ایک پروگرام میں حصہ لیں گے، ان کے ہمراہ وفد تقریباً 36 گھنٹے بھارت میں قیام کریں گے۔

بھارت کے لیے امریکہ سے روانہ ہونے سے قبل ٹرمپ نے کہا 'میں بھارت کے لوگوں سے ملنے کے لیے بے چین ہوں، ہم لاکھوں لوگوں سے ملیں گے۔ مجھے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کا ساتھ اچھا لگتا ہے، وہ میرے دوست ہیں، انہوں نے مجھے بتایا ہے کہ یہ اب تک کا سب سے بڑا پروگرام ہوگا۔'

دوسری جانب ٹرمپ کے دورے کے پیش نظر ان کے استقبال کے لیے احمد آباد مکمل طور پر تیار ہے۔ اس دوران وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ٹرمپ روڈ شو کریں گے اور یہاں واقع موٹیرا کرکٹ اسٹیڈیم میں 'نمستے ٹرمپ' پروگرام میں مشترکہ طور پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 9:13 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.