گجرات میں کھیل مہا کمبھ کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس کے تحت احمدآباد کے کانکریہ علاقے میں موجود ٹرانس اسٹیڈیم میں سینئیر اوپن باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے ہوئے نوبل اسپورٹس اکیڈمی طلبا نے تمغے اپنے نام کئے۔گولڈ میڈل حاصل کرنے والے شیخ محمد فیضان نے کہا کہ وہ گزشتہ 12 برسوں سے باکسنگ کر رہے ہیں اور اس دوران انہوں نے تین گولڈ میڈل بھی حاصل کیا۔ گولڈ میڈلسٹ باکسرز اسکولی تعلیم کے ساتھ ساتھ باکسنگ میں گجرات کا نام روشن کر رہے ہیں۔ یہ طلبا ہر روزچار سے پانچ گھنٹے باکسنگ کی پریکٹس کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ دیگر گولڈ میڈل جیتنے والے باکسر سید آصف علی نے کہا کہ انہوں نے کوچ مقصود خان کے کلب میں باکسنگ کی تربیت حاصل کی اور کھیل مہا کمبھ میں گولڈ حاصل کیا۔ وہیں کھیل مہا کمبھ باکسنگ چیمپئن شپ مقابلے میں سلور میڈل حاصل کرنے والے بہرام پورا علاقے کے شیخ معین نے کہا کہ کھیل مہا کمبھ انہوں نے سلور میڈل جیتا ہے شیخ معین نے بتایا کہ انہوں نے ریاستی سطح پر بھی کئی میڈل جیتے ہیں۔ کھیل مہاکمبھ میں تمغے جیتنے والے ان باکسرز نے عزم کیا ہے کہ وہ نیشنل اور انٹرنیشل لیول پر کھیلنا چاہتے ہیں۔