اس تعلق سے جماعت اسلامی ہند کے رکن اقبال مرزا نے کہا کہ اسلام انسانیت کا مذہب ہے اس سلسلے میں قرآن شریف میں اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ جو کسی انسان کو ناحق قتل کرے وہ ایسا ہے کہ اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا اور جس نے کسی انسان کی جان بچائی تو اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن گجرات محمد شفی مدنی نے کہا کہ سری لنکا میں جو حملہ ہوا وہ انسانیت کے ِخلاف تھا۔ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ۔اسلام کبھی قتل و غارت کو پسند نہیں کرتا۔
وہیں جمعیت علماء ہند گجرات کے نائب صدر مفتی عبدالقیوم نے کہا کہ آج جو مذہب کے نام پر قتل و غارت ہورہا ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ہوئے ہم تمام عیسائی بھائیوں کے غم میں ان کے ساتھ ہیں ۔
ماؤنٹ کارمل چرچ کے فادر راج کمار نے کہا کہ آج یہاں آکر مسلم بھائیوں نے قومی ایکتا کی مثال پیش کی ہے۔آج وہ ہمارے غم میں ہمارے ساتھ ہیں اور وہ بھی اس حملے کے خلاف ہیں ۔ہم ان کے اس قدم کو سراہتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔