ETV Bharat / state

گجرات: بلدیہ انتخابات 3 ماہ کے لیے ملتوی

کورونا کے معاملے میں مسلسل اضافے کے سبب گجرات میں ہونے والے بلدیہ انتخابات کو الیکشن کمیشن نے 3 ماہ تک کے لئے ملتوی کردیا ہے۔

author img

By

Published : Oct 13, 2020, 7:22 AM IST

Breaking News

ریاست گجرات میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے۔ اس پر قابو پانے کے لیے حکومت متعدد اقدامات کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود کورونا کے معاملے میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے، جس کو دیکھتے ہوئے گجرات میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو الیکشن کمیشن نے 3 ماہ تک کے لئے ملتوی کردیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق گجرات کے 31 پنچایت اور 241 تعلقہ پنچایتوں کے ساتھ چھ میونسپل کارپوریشن اور 55 نگر پالیکا کی مدت پوری ہونے والی ہے۔ جس کے لیے قیاسآرائی کی جارہی تھی کہ نومبر یا دسمبر ماہ میں ان سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔

لیکن گجرات میں کورونا کیس میں ہورہے اضافے کے سبب الیکشن کمیشن نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں بلدیاتی انتخابات کو 3 ماہ تک کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ 3 ماہ کے بعد کورونا کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گجرات کے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کے لیے گزشتہ دنوں رکن اسمبلی غیاث الدین نے گجرات ہائی کورٹ میں پٹیشن بھی داخل کی تھی۔ اور اب الیکشن کمیشن کی جانب سے 3 ماہ تک انتخابات ملتوی ہونے پر لوگوں میں خوشی کا ماحول ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.