احمدآباد: سعودی عرب میں گزشتہ دنوں تبلیغی جماعت پر پابندی عائد Tablighi Jamaat Ban in Saudi کرنے کے حوالے سے مسلمانوں میں ایک بڑا موضوع بحث بنا ہوا ہے، اس معاملے پر احمدآباد کے مقامی مسجد کے امام مفتی محمد عارف صدیقی نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا Tablighi Jamaat Ban in Saudi Reaction in Gujrat ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'سعودی عرب ایک اسلامی ملک ہے اور وہاں کے لوگ زیادہ تر سلفی مسلک کو مانتے ہیں۔ نبی پاکﷺ نے اسی سرزمین سے تبلیغ کرکے اسلام کو عروج دیا تھا۔
مفتی محمد عارف صدیقی نے بتایا کہ 'تبلیغی جماعت ایک ایسی جماعت ہے جو لوگوں کو اللہ کی طرف بلاتی ہے جو دین کے خاطر ہر مشکل برداشت کرلیتی ہے اور کسی سے مدد کی امید نہیں رکھتی، جنہیں کلمہ پڑھنا نہیں آتا اس کو کلمہ پڑھاتی ہے جو شراب خانوں میں رہتے ہیں انہیں مسجد لاتی ہے ہر برے کاموں سے پرہیز اچھے کاموں کی جانب راغب کرتی ہے، پھر پابندی کیوں؟
مزید پڑھین:
انہوں نے مزید کہا سعودی عرب کے اس فیصلے پر تمام علما کو غور وخوض کرکے اسے واپس لینے کا کام کرنا چاہیے، تو سعودی عرب کے سید سلمان کو میں دعوت دے رہا ہوں کہ اس فیصلے کو واپس لینے کی کوشش کریں اور اس مسئلے پر تھوڑا غور وخوض کریں۔