ETV Bharat / state

Mufti Mohammad Arif Siddiqui لوگوں کو یونیفارم سول کوڈ نہیں روزی روٹی چاہیے: مفتی محمد عارف صدیقی

author img

By

Published : Nov 14, 2022, 2:04 PM IST

مفتی محمد عارف صدیقی نے کہا کہ بی جے پی عام لوگوں کی مہنگائی، بےروز گاری جیسے اہم موضوع سے توجہ ہٹانے کے لیے گجرات میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کی بات کہہ رہی ہے۔ Mufti Mohammad Arif Siddiqui

لوگوں کو یونیفارم سول کوڈ نہیں روزی روٹی چاہئے:مفتی محمد عارف صدیقی

احمدآباد: گجرات میں اسمبلی انتخابات کے مدنظر حکمراں جماعت بی جے پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ انتخابی تشہیر کے دوران تمام سیاسی جماعتیں مختلف موضوعات اور مسائل بر بحث کرکے لوگوں کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے میں مصروف ہیں لیکن بی جے پی سی اے اے اور یکساں سیول کوڈ کے نام پر لوگوں ڈرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ Mufti Mohammad Arif Siddiqui Reaction On Uniform Civil Code In Gujarat

اسی درمیان احمدآباد کی ولی اللہ مسجد کے شاہی امام مفتی محمد عارف صدیقی نے کہا نے کہا کہ گجرات کی برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوگوں کی توجہ مہنگائی اور بے روزگاری جیسے اہم مسائل سے بھٹکانے اور ووٹوں کو پولرائز کرنے کے لیے انتخابی تاریخوں کے اعلان سے پہلے یکساں سول کوڈ کا معاملہ اٹھایا ہے. ایک جیسا کیسے سول کوڈ ہو سکتا ہے۔ ہندو، مسلمان، سکھ عیسائی سبھی کا سول کوڈ الگ الگ ہے۔ حکومت ایک جیسا یعنی یکساں سول کوڈ لانا چاہتی ہے.

یہ بھی پڑھیں؛Gujarat Assembly Elections 2022 گجرات میں اب تک دو آزاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے

انہوں نے کہا کہ حکومت کو عام لوگوں کو روزی روٹی سے جوڑنا چاہیے ۔قانون لاکر کر لوگوں کو گمراہ کرنے سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ یکساں سیول کوڈ کے مسلمانوں پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ۔ وہ جب شریعت کے مطابق زندگی گزاریں گے تو انہیں دنیائی قانون سے فرق پڑے گا۔ مسلمان اس چیز کو پسند نہیں کریں گے۔ اگر یکساں سول کوڈ نافذ کیا گیا تو اس کے خلاف عرضداشت پیش کی جائے گی۔ Mufti Mohammad Arif Siddiqui Reaction On Uniform Civil Code In Gujarat

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.