دراصل سورت کی رہائشی لتابین کچھ دنوں پہلے کورونا مثبت پائی گئیں تھیں۔ ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے گھر والوں نے انہیں علاقے میں موجود مودی آئسولیشن سینٹر میں داخل کرایا تھا۔
معلومات کے مطابق ان کی حالت بہت سنگین تھی جس کی وجہ لتابین کو آکسیجن کی مسلسل ضرورت پڑ رہی تھی۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ان کی مسلسل نگرانی کر رہی تھی۔
ڈاکٹروں کی سخت محنت کی وجہ سے لتابین کی حالت بہتر ہوئی۔ صحت مند ہونے کے بعد جب انہیں ڈسچارج کیا جا رہا تھا تو سینٹر میں موجود سبھی لوگ جذباتی ہوگئے۔ لتا اپنے گھر جانے کے لیے بالکل بھی تیار نہیں تھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مودی مرکز میں ڈاکٹروں سے انہیں اتنا لگاؤ ہو گیا کہ انہیں چھوڑ کر جانے کا دل ہی نہیں کر رہا ہے۔
جذباتی ہونے کے بعد لاتابین نے ڈاکٹروں سے کہا کہ میں یہاں رہنا چاہتی ہوں، گھر واپس نہیں جانا چاہتی۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے بیماری کے دوران میری بہت خدمت کی۔ میں یہاں گھر کی طرح محسوس کرنے لگی ہوں۔ یہ کہہ کر وہ رو پڑیں۔
سینٹر میں موجود ڈاکٹرز سمیت تمام عملے بھی اپنا آنسو روک نہیں پائے لیکن مرکز کی ایک ڈاکٹر پوجا سہنی نے انہیں سمجھاتے ہوئے اور تلسی کا پودا دے کر گھر واپس بھیج دیا۔
واضح رہے کہ خواتین ماہر ڈاکٹر پوجا سہنی مودی آئسولیشن مرکز میں آنے والے کورونا مریضوں کا علاج کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پوری کوشش کرتے ہیں کہ یہاں علاج کے لیے آنے والے مریضوں کے چہروں پر خوشی آئے اور انہیں احساس دلائیں کہ انہیں کورونا نہیں ہے۔ یہاں داخل ہونے والے تمام مریض جب چاہیں اپنے کنبے سے بات کرسکتے ہیں۔