احمد آباد: وزیر اعظم نریندر مودی 22 نومبر کو صبح روزگار میلہ کے تحت 71,000 سے زیادہ افراد کو تقرری نامے تقسیم کریں گے اور نئی بھرتیوں کے لیے ایک آن لائن اورینٹیشن کورس - کرم یوگی پرارمبھ ماڈیول کا بھی آغاز کریں گے۔ مودی صبح تقریباً 10.30 بجے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کریں گے اور اس موقع پر موجود لوگوں سے خطاب بھی کریں گے۔ Modi to distribute appointment letters to people
سرکاری ریلیز میں کہا گیا کہ یہ میلہ روزگار پیدا کرنے کو اولین ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عزم کو پورا کرنے کی سمت میں ایک قدم ہے۔ روزگار میلے کے توسط سے مزید روزگار پیدا کرنے کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کرنے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ملک کی ترقی میں براہ راست شرکت کے لیے معنی خیز مواقع فراہم کرے گا۔ اس سے قبل اکتوبر میں روزگار میلے کے تحت 75 ہزار افراد کو تقرری نامہ سونپے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: PM launches Rozgar Mela ملک میں سات آٹھ برسوں میں کام کا کلچر بدلا ہے، وزیر اعظم مودی
نئے تقرری پانے والوں کو تقرر ناموں کی فیزیکل کاپیز گجرات اور ہماچل پردیش کو چھوڑ کر ملک بھر کے 45 مقامات پر سونپی جائیں گی ۔اس سے پہلے بھرتی کی گئی پوسٹوں کے زمروں کے علاوہ اساتذہ ،لیکچرارز ، نرسز ، نرسنگھ آفیسرس،ڈاکٹر ،فارماسسٹ ،ریڈیو گرافر اور دیگر تکنیکی اور نیم طبی پوسٹ اسامیوں کو بھی پُر کیا جارہا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے مختلف سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز میں بڑی تعداد میں اسامیاں پُر کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم کرم یوگی پرارمبھ موڈیول کا بھی آغاز کریں گے۔ یہ موڈیولس مختلف سرکاری محکموں میں نئے تقرر پانے والے سبھی امیدواروں کے لئے ایک آن لائن اورینٹیشن کورس ہے ۔
یو این آئی