ETV Bharat / state

Khedawala on Rath Yatra جگن ناتھ رتھ یاترا پر رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا کا پیغام - MLA Imran Khedawala message on Jagannath Yatra

گجرات میں بھگوان جگن ناتھ کی رتھ یاترا بڑی شان و شوکت سے نکالی جاتی ہے۔ احمدآباد کے جمال پور میں موجود جگن ناتھ مندر سے بھگوان جگن ناتھ کی رتھ یاترا مختلف مسلم علاقوں سے گزرتی۔ اس وقت رتھ یاترا میں قومی یکجہتی کا انوکھا منظر دیکھنے ملتا ہے اور احمدآباد کی رتھ یاترا تو قومی اتحاد کی علامت کہلاتی ہے۔ ایسے میں جمال پور کے مسلم رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا نے رتھ یاترا پر اپنا پیغام دیا۔

جگن ناتھ رتھ یاترا پر رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا کا پیغام

author img

By

Published : Jun 20, 2023, 4:33 PM IST

Updated : Jun 20, 2023, 5:25 PM IST

جگن ناتھ رتھ یاترا پر رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا کا پیغام

احمدآباد: رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی جمال پور میں بھگوان جگن ناتھ جی کی رتھ یاترا نکالی جارہی ہے۔ جگن ناتھ جی کا مندر یہاں موجود ہے۔ یہ میرا اسمبلی حلقہ ہے اور یہیں سے بھگوان جگن ناتھ جی کی اس سال 146ویں رتھ یاترا 20 جون کو نکلنے والی ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی مسلم برادری کی جانب سے الگ الگ علاقوں میں رتھ یاترا اور مہاراج دلیپ داس جی کا استقبال کیا جائے گا۔ مندر کے رتھ کا بھی ہر جگہ ویلکم کیا جائے گا۔ ایسے میں لوگوں میں کافی اچھا ماحول دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ فی الحال سفر حج پر بھی جا رہے ہیں اور گجرات و ملک میں امن و امان کے لیے دعائیں کر رہے ہیں اور قومی ایکتا قائم رکھنے کی دعا بھی کر رہے ہیں۔ ایسے میں رتھ یاترا احمدآباد سے نکالی جانے والی ہے۔ رتھ یاترا قومی ایکتا کی نشانی ہے۔ یہاں ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی تمام مذاہب کے لوگ اس رتھ یاترا میں جڑتے ہیں اور گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھنے کی مثال پیش کرتے ہیں۔ یہ رتھ یاترا بھی امن و امان و خوشگوار ماحول میں مکمل ہو جائے ایسی دعائیں کرتے ہیں اور قومی ایکتا کا پیغام دیتے ہیں۔

Last Updated : Jun 20, 2023, 5:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.