مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات نے ریاست کے وزیراعلیٰ وجے روپانی کو ایک مکتوب لکھ کر گجرات میں تاریکین وطن کے لیے مزدور کمیشن تشکیل کرنے اور مزدور قانون میں کی گئی ترمیمات کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس تعلق سے مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات کے کنوینر مجاہد نفیس نے وزیر اعلی کو خط میں لکھا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے دوران گجرات میں غیر ریاستی مزدوروں کی حالت سامنے آئی۔
گجرات میں چالیس لاکھ سے زیادہ غیر ریاستی مزدوروں کو لاک ڈاؤن کے دوران کھانے پینے کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ان کے روز روٹی بند ہوگئی، روز کما کر کھانے والے مزدوروں کے پاس کوئی کام نہیں رہ گیا انہیں تنخواہ ملنا بند ہو گئی جس کی وجہ سے مجبور ہو کر غیر ریاستی مزدوروں کو شہروں کو چھوڑ کر اپنے وطن جانا پڑا اور سفر کے دوران ان لوگوں کافی مصیبت جھیلی۔
مجاہد نفیس نے مزید لکھا ہے کہ مزدوروں کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست کے لیبر قوانین میں ہونے والی تبدیلیوں کو فوری طور پر واپس لیا چاہیے اس سلسلے میں گجرات اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اس قانون پر بل پیش کرکے اسے قانونی مضبوطی دی جائے اور غیر ریاستی مزدور کمیشن کو فوری طور پر تشکیل دینا چاہیے۔