ETV Bharat / state

ایم آئی ایم کی گجرات سیاست میں انٹری

گجرات بلدیاتی انتخابات سے قبل ایم آئی ایم رکن پارلیمان امتیاز جلیل اور سابق رکن اسمبلی وارث پٹھان نے احمدآباد کا دورہ کیا۔

ایم آئی ایم کی گجرات سیاست میں انٹری
ایم آئی ایم کی گجرات سیاست میں انٹری
author img

By

Published : Jan 11, 2021, 3:38 AM IST

بلدیاتی انتخابات سے قبل گجرات کی سیاست میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین(اے آئی ایم آئی ایم) نے دستک دے دی ہے۔ ایم آئی ایم گجرات کے بلدیاتی انتخابات میں پہلی بار حصہ لینے والی ہے جس کے لیے پارٹی کے دو نمائندے امتیاز جلیل اور وارث پٹھان احمدآباد کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

ایم آئی ایم رکن پارلیمان امتیاز جلیل اور سابق رکن اسمبلی وارث پٹھان

اورنگ آباد سے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل اور پارٹی کے قومی ترجمان وارث پٹھان احمد آباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں ان کا جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا گیا۔

اس کے بعد احمدآباد کے سرکٹ ہاوس اینیکسی پہچے اور میڈیا سے گفتگو کے دوران امتیاز جلیل نے کہا کہ وہ احمد آباد میں دو روز قیام کریں گے۔ یہاں وہ تمام پارٹی کے اراکین، علمائے کرام اور ہر طبقے کے لوگوں سے ملاقات کریں گے۔

رکن پارلیمان امتیاز جلیل اور سابق رکن اسمبلی وارث پٹھان نے احمدآباد کا دورہ کیا

انہوں نے کہا کہ یہاں کے احوال کے بارے میں پارٹی کے قومی صدر اسدالدین اویسی کو آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شدید احتجاج کے بعد کھٹر کا دورہ منسوخ، کسانوں نے کیا منصوبوں کا افتتاح

انہوں نے مزید کہا گجرات مین بڑی تعداد میں لوگ ایم آئی ایم سے وابستہ ہونا چاہتے ہیں کیونکہ یہاں کے لوگ بی جے پی اور کانگریس سے پریشان ہو چکے ہیں وہ بدلاؤ چاہتے ہیں اور ایم آئی ایم گجرات میں ضرور بدلاؤ لائے گی۔

امتیاز جلیل نے کہا کہ 'گجرات میں بی جے پی اور کانگریس دو ہی پارٹیاں ہمیشہ سے مقابلے میں رہی ہے لیکن اس بار لوگوں کو تیسرا متبادل اے آئی ایم کی صورت میں ملے گا اور یہاں کی عوام بھی تیسرے آپشن کو دیکھنا چاہتی ہے۔ ہم ہر قوم کے لوگوں کو ساتھ لے کر کام کریں گے اور ہمیں کامیابی بھی ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.