احمد آباد: گجرات اسمبلی انتخابات کے دن رفتہ رفتہ قریب آرہے ہیں، 5 دسمبر کو ریاست میں اسمبلی انتخابات کے تحت ووٹ ڈالے جائیں گے، ایسے میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کو انتخابات سے قبل سیاسی جھٹکا لگا ہے۔ ایم آئی ایم کی کاؤنسلر سہانہ منصوری نے ویجل پور اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے، سہانہ منصوری نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں اس معاملہ پر روشنی ڈالی۔Political loss to MIM ahead of assembly elections
انہوں نے کہا کہ ایم آئی ایم نے ویجل پورہ اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ دینے کے معاملے میں مجھے نظر انداز کرتے ہوئے زینب شیخ نامی خاتون کو میدان میں اتارا ہے، یہ میرے لئے ناانصافی کے مماثل ہے۔ ایم آئی ایم کے ریاست صدر صابر کابلی والا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مجھے یہ تیقن دلایا تھا کہ وہ اسمبلی انتخابات میں انہیں ٹکٹ دینگے، تاہم انہوں نے مجھے نظر انداز کردیا، اس لئے میں نے ایم آئی ایم سے استعفی دے دیا ہے اور میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں مذکورہ اسمبلی حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پرحصہ لوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ویجل پور کے لوگوں نے میرا کام دیکھا ہے، یہاں کے لوگ مجھ پر اعتماد کرتے ہیں، میں نے برسوں سے یہاں کی عوام کے لیے ان کے مسائل کو حل کرنے کے کام کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ عوام میرا ساتھ دیگی اور مجھے جتاے گی۔
مزید پڑھیں:گجرات ضمنی انتخاب: این سی پی کے سبب سہ رخی مقابلہ