احمدآباد: گجرات میں مکر سنکرانتی کے موقع پر بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ ہر سال پتنگ بازی کی جاتی یے۔
اس سال آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کی پتنگ بھی پہلی بار آج گجرات کی آسمان میں اڑی اور قومی اتحاد کا پیغام دیا۔
اس موقع پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کے صدر صابر کابلی والا نے کہا کہ گجرات میں ہندو مسلم اتحاد کے ساتھ ہر سال بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ پتنگ بازی کی جاتی ہے تاہم اس بار گجرات میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے قدم رکھا ہے جس کا نشان بھی پتنگ ہے۔
مزید پڑھیں:
اسی کے پیش نظر آج اے آئی ایم آئی ایم کے کارکنان نے دلت ہندو مسلم اتحاد کے ساتھ مل پتنگ بازی کی اور سب کو ساتھ لے کر کے چلنے کا پیغام دیا اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے مکرسنکرانتی کی مبارکباد پیش کی۔