اس کے لئے بہت ساری تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ جس کے تحت مودی ٹرمپ کے روڈ شو کے لیے راستے پر تقریبا ایک لاکھ پودے اور درخت لگا کر گرین اسپیس بنایا جارہا ہے۔
یہ پودے اور درخت ایئر پورٹ سے گاندھی آشرم اور موتیرا تک 30 کلومیٹر کے راستے پر لگائے جارہے ہیں۔
احمدآباد میونسپل کارپوریشن 30 کلومیٹر طویل روڈ شو روٹ پر مختلف اقسام کے لگ بھگ ایک لاکھ درخت لگائے گئے ہیں۔
گرین اسپیس کے لیے تقریبا ایک کروڑ روپے کی لاگت سے یہ کام انجام دیا جارہا ہے۔