ETV Bharat / state

رمضان کا پیغام: فرزندانِ توحید کے نام - رہنما یانہ خطوط پر بھی عمل آوری کی جا ئے ۔

محض چند گھنٹوں بعد ہی ماہ صیام عالم اسلام پر سایہ فگن ہوجائے گا۔ مسلمان اس ماہ مقدس کے استقبال کے لئے اپنی پلکیں بچھائے بیٹھے ہیں مگر کورونا کے قہر کے درمیان اس دفعہ ماہ صیام کی وہ رونقیں نہیں ہوں گی جو دیگر رمضان میں ہوا کرتی تھیں۔

فرزندان تو حید کے نام
رمضان کا پیغام
author img

By

Published : Apr 24, 2020, 8:44 PM IST

ادھر ملک بھر کے علمائے کرام نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہ کر تراویح و دیگر عبادات و ریاضت کا اہتمام کریں۔

رمضان کا پیغام

اس سلسلے میں ریاست گجرات کے شہر سورت کے معروف عالم و قاری عبدالرشید احمد اجمیری نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینہ کا آغاز ہو نے جا رہا ہے ۔ اس ماہ کے روزے تمام مسلمان مردو عورت پر رکھنا فرض قرار دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کوروناوائرس کے بڑھتے مضر اثرات کے سد باب کے لئے اختیار کی گئی سب سے موئثر تدبیر لاک ڈاون کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا خیال رکھتے نماز پنج وقتہ و تراویح گھروں پر ہی ادا کی جائے۔

انہو ں نے مزید کہا کہ کسی پارکنگ یا بڑے ہال میں لوگ جمع نہ ہوں۔ سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے ۔اور اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنما یانہ خطوط پر بھی عمل آوری کی جا ئے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرتمام مسلمان مل کر مذکورہ بالا امور پر پر عمل آوری کریں تو پھر کسی کو ہم پر یعنی بحیثیت مسلمان کسی کو انگلی اٹھانے کا موقع نہیں ملے گا ۔اور نکتہ چینی کا بھی انہیں موقع نہیں مل پائے گا۔ ہماری شبیہ بھی بہتر رہے گی ۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سےایک ساتھ تین افراد کو نماز تراویح ادا کر نے کی اجازت دی گئی ہے ۔ اس ہدایت پت عمل آوری کی جا ئے۔

انہوں نے مزید کہا لوگ اپنے اپنے گھروں میں نماز اداکرتے وقت اس بات کا خاص خیا ل رکھیں کہ افرادکی کثرت نہ ہو ۔ اور موجودہ حالات کے تحت جاری کی گئی ہدایات کا بھی لحاظ رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.